Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22دسمبر 2010
20دسمبر 2010کے صفحہ ہر راشٹریہ سہا را کے حوالے سے ایک رپورٹ درج ہے ۔ اس رپورٹ میںامریکی حوالہ سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ انڈیا کے مسلمان دوسرے ملکوں کے مسلمانوں کے مقابلے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ اس کا سبب مذکورہ رپورٹ میں انڈیا کے جمہوری نظام کو بتایا گیا ہے ۔مگر یہ درست نہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اِس استثنا کا واحد سبب ہمارا مشن ہے ۔ 1947کے بعد انڈیا کے مسلمانوں کا حال یہ تھا کہ تقریباً سب کے سب رد عمل کی نفسیات کا شکار ہو گئے ۔ ان کا خیال تھاکہ انڈیا میں فرقہ وارانہ فسادات کی قسم کی جو چیز یں ہو رہی ہیں ، اس کا سبب یہ ہے کہ ہندو اپنے سابقہ منصوبہ کے مطابق، انڈیا کو دوسرا اسپین بنانا چاہتے ہیں ، یعنی انڈیا سےمسلمانوں کا خاتمہ کرنا۔ اِس ماحول میں ہمارا مشن واحد مشن تھا جن سے اِس کے خلاف کام کیا اور مسلمانوں کی منفی سوچ کی مثبت سوچ بنانے کی کوشش کی ۔ آج ہندوستانی مسلمانوں کی جو سوچ ہے ، وہ تمام تر اسی کا نتیجہ ہے ۔