Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
My life with the Taliban
عبد اسلام ضعیف (Abdul Salam Zaeef)نے اپنی اِسی کتاب میں بتایا ہے کہ 2001میں جب طالبان نے اعلان کیا کہ وہ یامیان میں واقع بدھا کے قدیم اسٹیچو کو توڑ دیں گے ، اُس وقت جاپان نے اپنا ایک سرکاری وفد (Official Delegation)افغانستا ن بھیجا ۔ انھوں نے طالبانی لیڈروں سے یہ درخواست کی کہ 15سو سال پہلے بنا ہوا بدھا کا یہ اسٹیچو ہماری مذہبی وراثت ہے۔ آپ اس کو نہ توڑیں ۔ ہم اس کو یہاں سے اٹھا کر لے جائیں گے اور باہر کیس مقام پر اس کو نصب کر یں گے ، یا پھر اس کو سرسے پائوں تک اِسی طرح ڈھک دیں گے کہ وہ کسی کو دکھائی نہ دے۔ مگر طالبان لیڈروں نے اِس درخواست کو نا منظور کر دیا۔ انھوں نے اینٹی ائیر گرافٹ گن اور ڈائنامائٹ کو استعمال کر کے اِس قدیم اسٹیچو کو توڑ کر ختم کر دیا۔ ضعف کے الفاظ میں طالبا ن کی دلیل یہ تھی کہ اسلام بت پرستی کو ممنوع قرار دیتا ہے :