Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9جولائی 2010
حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: أجد ریح العلم من بلاد الھند ۔ یہ روایت سند کے اعتبار سے ضعیف ہے ، لیکن معنی کے اعتبار سے مجھے وہ درست معلوم ہوتی ہے ۔ اِس کا مطلب مجھے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ دورِ علم یا دور سائنس میں اسلام کی دعوت انڈیا سے اٹھے گی۔ موجودہ زمانے میں جن ملکوں میں مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں ، ان کی تعداد 60سے زیادہ ہے ۔ لیکن اِن تمام ملکوں میں انڈیا مجھے سب سے زیادہ موضوع ملک نظر آتا ہے ، جہاں مبنی بر علم یا مبنی بر سائنس دعوت کا کام انجام پائے۔ اِس کام کے لیے انڈیا کی موزونیت کے کئی واضح اسباب ہیں ۔ مسلمان یہاں قابلِ لحاظ تعداد میں آباد ہیں ۔ مذکورہ 60ملکوں کے مقابلے میں سائنس کا ارتقا سب سے زیادہ انڈیا میں ہوا ہے ۔ انڈیا میں سب سے زیادہ مذہبی آزادی پائی جاتی ہے ۔ مزید یہ کہ انڈیا میں مذہبی کٹر پن نہیں ۔ کیوں کہ یہاں کی اکثریت کا ہندو مذہب استثنائی طور پر کئی حقیقت کے نظریہ کو مانتا ہے ، جس کو مہاتما گاندھی نے تعددِ حقیقت (Manyness Reality)کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے ۔ سوامی ویکانند نے 1893میں شکاگو کی پارلیامنٹ آف ریلیجن میں شرکت کی تھی ۔ وہاں انھوں نے اعلان کیا تھا کہ -ہر مذہب سچا ہے :