Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9جنوری 2010
ابو الحسن الماوردی 364ہجری میں بصرہ میں پیدا ہوئے ۔ اور 450ہجری میں بغداد میں ان کی وفات ہوئی ۔ ان کی ایک کتاب کا نام ’’الاحکام السلطانیۃ‘‘ہے ۔ اِس کتا ب میں حکومت و سیاست کے احکام بیان کیے گئے ہیں۔ اسلام کی تاریخ میں یہ کتاب اِس موضوع پر پہلی باقاعدہ کتاب ہے ۔
یہ قابل ِ غور بات ہے کہ سیاست و حکومت کے موضوع پر پہلی باقاعدہ کتاب کیوں پہلی بار صرف پانچویں ہجری میں لکھی گئی ۔ اگر اسلام میں سیاست وحکومت کو وہی اہمیت حاصل ہے جو سید قطب اور سید ابو الاعلی مودودی جیسے لوگ بتاتے ہیں تو اِس موضوع پر باقاعدہ کتاب اتنی تاخیر سے کیوں لکھی گئی ۔ یہ واقعہ اِس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام میں اسلام میں سیاست و حکومت کو وہ اہمیت حاصل ہی نہیں جو موجودہ زمانے کے نام نہاد مسلم مفکرین بتاتے ہیں ۔