Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14اکتوبر 2010
سائوتھ انڈیا سے جامعہ دار السلام عمر آباد کے تین علماء ملاقات کے لیے آئے -مولانا اقبال احمد عمری ، مولانا فیاض الدین عمری ، مولانا اسرا الحسن خطیب عمری ۔ وہ ایک ہفتے تک دہلی میںرہے ۔ اِس ودران وہ روزانہ میر ی مجلس میں شریک ہوتے رہے ۔ آج ان کی روانگی تھی۔ روانگی کے وقت انھوں نے دہلی میں اپنے قیام کے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ 10سا ل سے دعوت کا کام کر رہے ، مگر آپ کے پاس آنے کے بعد ہم نے دعوت کو سمجھا۔ اس سے پہلے ہم ہی سمجھتے تھے کہ جنت اور دوزخ صرف دوسرے کا مسئلہ ہے ۔ آپ کے پاس آنے کے بعد ہم کو معلوم ہوا کہ یہ صر ف دوسرے کا مسئلہ نہیں ، بلکہ یہ خود اپنا مسئلہ ہے ۔ اب سب سے زیادہ ہم کو خود اپنی جنت اور جہنم کی فکر لاحق ہو گئی ہے ۔