Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12نومبر 2010
قرآن کی ایک آیت اِس طرح ہے: لن يجعل اللّه للكافرين على المومنين سبيلاً ( النساء : )اِس آیت کی روشنی میں دیکھا جائے تو موجودہ زمانے کے مسلمان اللہ کی نصرت سے محروم ہو چکے ہیں کہ ’’کافروں ‘‘ کو اہل ایمان کے اوپر سبیل ملی ہوئی ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ مسلمان ہر محاذ پر غیر مسلموں کے مقابلے میں شکست کھا رہے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کی خاص طور پر ان کے رہمنائوں کی عقل چھین گئی ہے ۔ ان کی کسی کاروائی میں دانش مندی نظر نہیں آتی۔