Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11مارچ2010
غالباً 1960کا زمانہ ہے ۔ اُس وقت میں اعظم گڑھ میں تھا۔ میرے بھائی عبد العزیز خاں (وفات:1988)نے ایک کاروباری خط کا جواب انگریزی میں لکھنے کے لیے مجھ سے کہا ۔ جہاں تک مجھے یاد ہے ، دیر تک کوشش کرنے کے باوجود میں اس کا جواب نہ لکھ سکا ۔ اِس طرح 1967میں جب میں دہلی آیا تو آل انڈیا ریڈیو کے نام شکریے کا ایک خط انگریزی میں لکھنا تھا ۔ میں خود یہ خط نہیں لکھ سکتا تھا ، چناں چہ می ڈاکٹر محمود قادری کے پاس گیا اور اس سے خط لکھوا کر بھیجا ۔
میری زندگی پچھلے دور میں اِس طرح کے بہت سے واقعات ہیں۔ لیکن اب میں خدا کے فضل سے تقریباً روزانہ انگریزی میں مضامین لکھواتا ہوں۔ میں بولتا ہوں اور سعدیہ اس کو لیپ ٹاپ پر ٹائپ کرتی رہتی ہے۔ یہ فرق جو میری زندگی میں آیا، اس کا سبب کیا تھا ۔ یہ ایک واقعہ ہے کہ میںنے اِس سلسلے میں بہت زیادہ محنت کی ۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ میری محنت ہر گز اس کے لیے کافی نہیں ہو سکتی تھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کا اصل سبب دعاء ہے ۔ لمبی مدت سے میرا یہ حال رہا ہے کہ اس کا میں انگریزی تحریر و تقریر کے لیے بہت زیادہ دعاء کرتا رہا ہوں ۔ ۔جس کیفیت کے ساتھ میں یہ دعاء کر تا تھا ، اس کو لفظوں میں بیان کرنا سخت مشکل ہے ۔ تاہم ذاتی طور پر میرا یقین ہے کہ اِنھیں دعائو ں کے نتیجے میں ایسا ہوا کہ میں اللہ کے فضل سے انگریزی میں لکھنے اور بولنے لگا۔