Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15نومبر 2010
14نومبر 2010کی شام کو نظام الدین کے کمیونٹی سنٹر میں ایک پروگرام تھا۔ اِس میں نظام الدین ویسٹ میں رہنے والے ہندو اور مسلمان شریک ہوئے ۔ میں نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں 1967میں دہلی آیا۔ ابتدائی 15سال کے دوران ہمارے مشن میں زیادہ ترقی نہ ہو سکی۔ 1983میں میں نے پرانی دلّی کو چھوڑ دیا ور نظام الدین ویسٹ میں آکر رہنے لگا۔ یہاں مسٹر پرمود کمار بترا اور مسز اآدرش بترا میرے قریب ترین پڑوسی تھے۔ ان لوگوں نے ہمارے مشن میں بہت زیادہ سپورٹ دیا۔ پہلے ہمارا مشن اگر ایک لوکل مشن تھاتو اب وہ اللہ کے فضل سے ایک انٹرنیشنل مشن بن چکا ہے اور اس میں مسٹر بترا اور مسز بتراکا بہت زیادہ ہاتھ ہے۔