Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20ستمبر2010
ایک صاحب نے کہا کہ مجھ کو کوئی مشورہ دیجئے۔ میں نے کہا کہ ایک جاپانی مثل ہے کہ ہر دن ایک نئی بات دریافت کرو، خوا وہ کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو۔ میں نے کہا کہ میں اِس بات کو درست سمجھتا ہوں۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ ہر دن شام کو اپنے بارے میں سوچیں کہ آج میں نے کو ن سی نئی بات جانی۔ اگر آپ نے کوئی نئی بات جانی ہو تو سمجھئے کہ آپ کا دن کامیاب رہا۔ اور اگر آپ کا احساس یہ ہوا کہ آج میں نے کوئی نئی بات نہیں جانی تو سمجھئے کہ آپ کا آج کا دن ضائع ہو گیا۔