Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8اکتوبر 2010
قرآن کی سورتوں کی ترتیب میں عجیب بات ہے کہ مدنی سورتیں زیادہ تر شروع میں ہیں اور مکی سورتیں زیادہ تر آخر میں ۔ حالاں کہ مکی سورتیں پہلے اتری تھیں اور مدنی سورتیں اس کے بعد۔ اِس کا سبب غالباً یہ ہے کہ مدنی سورتیں مثلا ً سورہ البقر ۃ میں یہود کا تفصیلی تذکرہ ہے ۔ یہوود بعد کے زمانے میں زوال کا شکار ہوئے۔ اِسی طرح مسلمان بھی بعد کے زمانے میں زوال کا شکار ہونے والے تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ قرآن کی ابتدا میں یہود کی مثال رکھ دی جائے ، تاکہ بعد کے زمانے کے مسلمان اُس سے سبق لیں ، وہ یہودکے آئینے میں اپنی تصویر دیکھ کر اپنی اصلاح کر سکیں ۔ مگر بعد کے مسلمان فخر پسندی کی نفسیات میں مبتلا ہو گئے۔ اِس بنا پر وہ قرآن سے یہ سبق نہ لے سکے۔