Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14جنوری 2010
مولانا اقبال احمد عمری (عمر آباد ، تمل ناڈو )کا ٹیلی فون آیا ۔ انھوں نے کہا کہ کچھ ہندو ، اللہ کی قدرت پر سوال کر رہے ہیں ۔ کیا اللہ ہر چیز پر قادر ہے یا اس کی قدرت محدود ہے ۔ میں نے کہا کہ اِس سوال کا جواب بہت آسان ہے ۔ آپ اِس پر معلوم اصول التمييز بين الشيئين(Principle of Differentiation)کو منطبق کیجئے ۔ میں نے کہا کہ ایک ہے قدرت ، اور دوسری چیز ہے استعمالِ قدرت ، اللہ تعالیٰ بلاشبہ کسی اشتثنا ء کے بغیر ہر چیز پر قادر ہے ۔ لیکن استعمال ِ قدرت کے معاملے میں وہ اپنی صفات ِ کمال کے مطابق اُس کا استعمال کرتا ہے ۔ مثلاً وہ ظلم پر قادر ہونے کے باوجود کسی پر ظلم نہیں کرتا ، جیسے ایک باپ اپنے چھوٹے بچے کومار ڈالنے پر قادر ہے ، لیکن اُس کی پدری محبت کا جذبہ اپنے بچے کے قتل میں مانع ہے۔