Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
مولانا محمد ذکوان ندوی کے تو سط سے ،
مولانا اقبا ل احمد عمری (عمر آباد)اپنی اہلیہ کے ساتھ ملاقات کے لیے آئے۔ ان سے کئی موضوعات پر گفتگو ہوئی ۔ ایک بات یہ تھی کہ میں نے کہا کہ قرآن کی آیت :وما قدروا اللّه حق قدره ( الزمر : ) سے مراد وہ لوگ ہیں جو اللہ کو مانتے ہیں ، لیکن وہ اللہ کی تصغیر (underestimation)کرتے ہیں ۔ مثلاً وہ سمجھتے ہیں کہ ایمان باللہ نام ہے صرف کلمہ کے تلفظ کا ۔ میںنے کہا کہ یہ بلا شبہ خدا کی تصغیر ہے ۔ اللہ پر ایمان در اصل اللہ کی دریافت ہے ، نہ کہ صرف تلفظ کلمہ، پھر میں نے کہا کہ اللہ کی تصغیر بھی اتنی بڑی شناعت ہے جتنی بڑی شناعت اللہ کا انکار ہے ۔