Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21ستمبر 2010
مولانا محمد ذکوا ن ندوی کے چھوٹے بھائی مولانا محمد حسان ندوی لکھنؤ (اندرانگر )میں رہتے ہیں۔ ندوہ سے فراغت کے بعد انھوں نے لکھنؤ میں ایک دکا ن کھول لی-موبائل بیچنا اور موبائل کو رپئیر کرنا ۔ ان کے اندر رد عمل کا مزاج نہیں ہے ۔ ان کا یہ مثبت مزاج ان کے کام آیا اور بہت جلد وہ اپنے بزنس میں کامیاب ہو گئے ۔ ایک ملاقات میں انھوں نے بتایا کہ ایک شخص نے ان کو اپنا موبائل ریپئر کرنے کے لیے دیا ۔ انھوں نے اس کو رپئیر کر دیا۔ اس کے بعد وہ اپنے گھر گیا۔ اس کو محسوس ہوا کہ اس کا موبائل ٹھیک نہیںہوا ہے ۔ وہ غصہ ہو گیا ۔ وہ دوبارہ حسان صاحب کی دکان پر آیا اور ریلوا الور دکھا کر کہا کہ تم نے مجھ کو دھوکا دیا ۔ اِ س کا جواب میں تم کو اِس ریلو الور سے دوںگا۔ حساں صاحب ذرابھی غصہ نہیں ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو اپنا پیشہ واپس لے لیں اور اگر چاہیں تو موبائل مجھے دوبارہ دے دیں ، تاکہ میں اس کو ٹھیک کرسکوں یہ سن کر اس کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا-یہ مزاج تجارت میں کامیابی کا راز ہے ۔ اِس کو ایک شہد مقولے میں اِس طرح بنان کیا گیا ہے ۔
Customer is always right.