Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23اکتوبر 2010
ماہ نامہ الفرقان کےشمارہ اکتوبر 2010میں مولانا سجاد نعمانی کا ایک مضمون چھپا ہے ۔ اِس میں بتایا گیا ہے کہ آدمی کے اصلاح باطن کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے معاصہ رجال اللہ کو ڈنڈھے اور ان کی رہنمائی میں زندگی گزارے ۔
میرے نزدیک اصل مسئلہ یہ نہیں ہے کہ رجال اللہ کو تلاش کرو۔ بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ لوگ اپنے زمانےکے رجال للہ کا پہنچاننے میں نا کام کیو ں رہے ۔ اِس کا سبب لوگوں کی کنڈیشنگ ہے ۔ لوگ رجال اللہ کے صرف قدیم روایتی ماڈل سے مانوس ہیں اور اِسی ذہن کے تحت وہ رجال اللہ کو پانا چاہتے ہیں ، مگر زمانے کے جو رجال اللہ ہوں گے، یقین طور پر غیر معروف ماڈل پر ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ پیغمبروں کے معاصرین اپنے زمانے کے پیغمبرو ں کو پہنچاننے میں ناکام رہے ۔ وہ گزرے ہوئے پیغمبر کو مانتے تھے ، لیکن اپنے زماےکے پیغمبر کا انکار کرتے تھے۔ میرے نزدیک خو د مذکورہ مضمون نگار کا کیس بھی اِس سے مستثنی نہیں ۔