Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2اگست 2010
ذی سلام ٹی وی کی ایک اینکر ہیں ۔ ان کا نام شگفتہ یاسمین ہے ۔ انھوں نے چند بار میراپروگرام کیا ہے ۔ میں نے قیاس سے یہ سمجھا کہ وہ اندر سے سیڈ (Sad)رہتی ہیں ۔ میں نے اُن سے کہا کہ میں نے اپنے قیاس سے یہ سمجھا ہے کہ آپ اندر سے سیڈ رہتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک واقعہ ہے ، مگر آپ نے کیسے اِس بات کو سمجھ لیا ۔ مزید گفتگو کے بعد معلوم ہوا کہ ان کا مسئلہ ان کے بچے ہیں ۔ اپنے جاب سے لوٹنے کے بعد وہ ہر وقت اپنے بچوں میں مشغول رہتی ہیں۔ ان کے دو بچے ان کو ہر وقت پریشان کرتے رہتے ہیں ۔ میں نے ان کو اپنی کتاب ’’رہنمائے حیات ‘‘ پڑھنے کے لیے دی اور کہا کہ آپ کے مسئلے کا حل بالکل سادہ ہے۔ وہ یہ کہ آپ اپنے بچوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیجئے ۔ وہ خود اپنے ہاتھ سے کھائیں ، وہ خود اپنا بستر بچھائیں ، وہ خود اپنے جوتے پر پالش کریں ، وہ خود اپنے کپڑے کو درست کریں، وغیرہ ۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ ایسا ہی کریں گی۔