Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4نومبر2010
ایک صاحب دیو بند سے تعلق رکھتےہیں ، اُن سے میں نےکہا کہ آپ لوگ علماء ِ دیوبند کے سیاسی جہاد پر فخر کرتےہیں اور اس کو بہت بڑی چیز سمجھتے ہیں ، مگر میرے رائے اِس کے بر عکس ہے ۔ میں نے کہا کہ مولانا محمد میاں نے اِس کے بارے میں کئی جلدوں میں ایک کتاب شائع کی ہے ۔ اِس کا نام ہے -علماء ہند کی شان دار ماضی ۔ میں نے کہا کہ میرے نزدیک اِس کتاب کا صحیح نام یہ ہونا چاہیے : علماء ہند کی شان دار بربادی ۔ حقیقت یہ ہے کہ اِس کتاب کے مصنف نےجو کچھ کیا ہے ۔ اس کو ایک لفظ میں اِس طرح بیان کیا جا سکتا ہے -نا کامی کو کامیابی کے خانے میں ڈالنا۔