Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26جولائی 2010
میرے بعض ساتھیوں نے اپنی دعوتی گفتگو میں تنقید کا انداز اختیار کیا ۔ میںنے کہا کہ یہ آپ نے ٹھیک نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ تنقید تو آپ خود کرتے ہیں ۔ اِس کو دیکھ کر میں نے سمجھا کہ ہم کو بھی تنقید کر نا چاہیے ۔ میں نے کہا کہ ہر گز نہیں ۔ میں نے کہا کہ 1963میں جب میں جماعت اسلامی کے علیحدہ ہوا ، اُسی وقت سے بار بار میں یہ کہتا رہا ہوں کہ تنقید کے معاملے میں کوئی بھی شخص میری تقلید نہ کرے۔ میں نے بار بار کہا ہے کہ تنقید میرے سوا کسی کے لیے جائز نہیں ۔ میرے نزدیک ، تنقید ایک مشکل ترین فن ہے۔ مسلمانوں کا مذہبی طبقہ حتی کہ ان کے علماء بھی اِس فن کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ۔ میرے علم کے مطابق ، اِن میں سے کوئی بھی حقیقی معنوں میں تنقید کا اہل نہیں۔ اِس لیے میں ہمیشہ یہ کہتا رہا ہوں کہ میں اگر چہ تنقید کر تا ہوں ، لیکن ہر دوسرے شخص کو میں تنقید سے منع کرتا ہوں۔ اِس میں کسی بھی عالم یا غیر عالم کا کوئی استثنا ء نہیں ۔ میں نے کہا کہ جہاں آپ تنقید کی ضرورت سمجھیں ، وہاں اپنی گفتگو ختم کر دیجئے ۔ اس کے بعد یا تو آپ اس آدمی کے لیے دعا رکریں ، یا اس کو ہماری کتابیں پڑھوائیں ۔