Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6اپریل 2010
ماہ نامہ الفرقان ، لکھنؤ ( اپریل 2010)میں اس کے مدیر مولاناسجاد نعمانی کی بیماری کی خبر چھی ہے ۔ انھوںنے لکھا ہے کہ راقم کی کمر میں درد کی شکایت 9سال سے چل رہی ہے ۔ لیکن تقریباً 9-8ماہ سے اس میں شدت بڑھتی چلی گئی ہے ، یہاں تک کہ اب از سر نو اس کے علاج کی طرف سنجیدگی سے توجہ کرنی پڑی ، اور اب جب ماہر ڈاکٹروں نے جدید ترین طریقے پر تفصیلی معائنہ کیا، تو پتہ چلا کہ معاملہ بہت سنگین ہو گیا ہے (صفحہ6)
رپورٹ کے آخری جملے سے انداز ہو تا ہے کہ مولانا موصوف حادثے کے بعد فوری طور پر اس کا اچھا علاج نہیں کیا۔ اب وہ 9سال کے بعد اس کا اچھا علاج کرنا چاہتے ہیں ، لیکن اب وقت گزر چکا ہے ۔ اِس قسم کے معاملات میں ہمیشہ تعجیل مطلوب ہوتی ہے ، نہ کہ امہال ۔