Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30جنوری 2010
مسلمانوں میں خالص علمی ذہنی یا سائنٹفک ذہن بالکل نہیں پایا جاتا ۔ اِس معاملے میں میرے رائے بہت سخت ہے ۔ میرے نزدیک ، پوری مسلم تاریخ میں صرف ایک ہی علمی ذوق رکھنے والا انسان پیدا ہوا ، اور وہ ابن خلدون (وفات : 1406ء)تھا۔
اِس کا آغاز غالباً یہا ں کے سے ہوا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے جو عظیم انقلاب ظہور میں آیا، اس کو مسلم علماء نے تمام تر پیغمبر کے خانے میں ڈال دیا ۔ اِس انقلاب کے تاریخی اسباب کو وہ دریافت نہ کر سکے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ انقلاب لمبے پراسس کے نتیجے میں ظہور میں آیا۔ یہ پراسس ہاجرہ اور اسماعیل کو صحرا میں بسانے سے شروع ہوا، اور پھر تقریباً ڈھائی ہزار سال کے بعد اس کے نتائج نکلے۔ اِس عظیم واقعے کو علماء تاریخی پراسس کے طور پر دریافت نہ کر سکے، وہ اُس کی صرف ’’اپنے پیغمبر ‘‘ کا کارنامہ سمجھتے رہے ۔ یہ ایک غیر عملی ذہن تھا۔ یہی سے مسلمانوں میں غیر علمی طرز فکر پیدا ہواجو آج تک جاری ہے ۔