Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17مئی 2010
حدیث میں آیا ہے کہ :لا يردّ القضاء إلّا الدعاء ( الترمذي ، كتاب القدر )یعنی قضا کو صرف دعا لوٹا سکتی ہے ۔ اِ س کا مطلب یہ ہے کہ خدا کا مقرر کر دہ قانونِ فطرت ہمیشہ نافذ ہو تا ہے ۔ اِس میں استثنا صر ف دعا کا ہے ۔ بعض حالات میں کسی بندے کی استثنائی دعا اس کو تبدیل یا موقوف کر سکتی ہے ۔ اس حدیث میں صرف ایک امکا ن کا ذکر ہے ۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دعا اپنے آپ میں یہ طاقت رکھتی ہے کہ وہ قضا کو لازمی طور پر بدل دے۔ کوئی دعا خوا وہ کتنی ہی زیادہ کامل دعا ہو، اس کو قبول کرنا تمام تر اللہ کے فیصلے پر منحصر ہوتا ہے ۔ ایک سچی دعا بلا شبہ ایک عبادت ہے ۔ لیکن کوئی بھی سچی دعا اپنے آپ میں یہ طاقت نہیں رکھتی کہ وہ قضا ءِ الہٰی کو بدل دے ۔