Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
تمہید p. 67
لندن کی خاتون رائٹر کارین آرم اسٹرانگ نے مذہب پر ایک درجن سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں۔ ان کی تقریباً تین سو صفحہ کی ایک کتاب سیرتِ رسولؐ پر ہے p. 67
Muhmmad: A Western Attempt to Understanding Islam by Ms Karen Armstrong p. 67
Published by Victor Gollancz Ltd., London, 1992. p. 68
اس کتاب میں اسلام کا منصفانہ مطالعہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ خاص طور پر اس میں اس پروپیگنڈے کو رد کیا گیا ہے کہ اسلام کوئی تشدد پسند مذہب ہے، کتاب کا خاتمہ ان الفاظ پر ہوتا ہے___ محمدؐ ایک ایسے مذہب اور ایک ایسے کلچر کے بانی تھے، جس کی بنیاد تلوار پر نہیں تھی۔ مغربی افسانہ کے باوجود ،اسلام کا نام امن اور صلح کا مفہوم رکھنے والا ہے p. 68
Muhammad... founded a religion and a cultural tradation that was not based on the sword__despite the Western myth__and whose name 'Islam' signifies peace and reconciliation. (p.266) p. 68
جن لوگوں نے بھی منصفانہ انداز میں اسلام کا علمی مطالعہ کیا ہے، ان سب نے اسلام کے بارے میں اسی قسم کی رائے کا اظہار کیا ہے جس کی ایک مثال اوپر نقل کی گئی۔ کسی مسلمان یا کسی مسلم گروہ میں عملی انحراف پایا جا سکتا ہے۔ مگر جہاں تک اسلام کا تعلق ہے، اس کا معاملہ یہی ہے۔ p. 68
یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلام کی تعلیمات تمام تر امن اور صلح اور انسانیت پر مبنی ہیں۔ اسلام پورے معنی میں امن اور انسانیت کا مذہب ہے۔ خالق کے معاملہ میں اس کا اصولی تصور توحید ہے، اور مخلوق کے معاملہ میں اس کا اصولی تصور انسانیت۔ p. 69