Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
بڑا آدمی p. 306
مسٹرڈیل کارنیگی کی ایک کتاب ہے جس کا نام ہے p. 306
How to Stop Worrying and Start Living p. 306
یہ کتاب پہلی بار 1948 میں چھپی۔ مصنف لکھتے ہیں کہ جب میں نے پہلی بار اس کتاب کو مرتب کرنے کا ارادہ کیا تو میں نے اعلان کیا کہ جو شخص اس موضوع پر بہترین حقیقی کہانی پیش کرے گا اس کو دو سو ڈالر انعام دیے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں موصول ہونے والی دو اہم ترین کہانیوں میں سے ایک کہانی وہ تھی جس کا ایک حصہ حسب ذیل ہے p. 306
مسٹر سی آر برٹن (C.R.Burton) نے لکھا کہ جب میں نو سال کا تھا تو میری ماں کا انتقال ہو گیا۔ 12 سال کی عمر میں میں نے اپنے باپ کو بھی کھو دیا۔ اس کے بعد میں بے سہارا ہو کر رہ گیا۔ مجھے لوگ یتیم کہنے لگے۔ p. 306other source
اس کے بعد مسٹر اور مسز لافٹن (Loftin) نے مجھ کو ازراہ ہمدردی اپنے پاس رکھ لیا۔ انھوں نے کہا کہ تم جب تک چاہو ہمارے پاس رہ سکتے ہو۔ میں اسکول جانے لگا تو اسکول کے بچے میری اونچی ناک پر مذاق اڑاتے۔ وہ مجھے تحقیر کے طور پر یتیم بچہ (Orphan brat) کہنے لگے۔ مجھے ان کی باتوں سے بہت تکلیف ہوتی تھی۔ حتیٰ کہ میں چاہنے لگاکہ ان سے لڑوں۔ مگر جس چیز نے مجھے لڑائی سے بچایا وہ مسٹر لا فٹن کا یہ جملہ تھا p. 307
Always remember that it takes a bigger man to walkaway from a fight than it does to stay and fight (p. 187). p. 307
ہمیشہ یاد رکھو کہ جنگ ہر آدمی کر سکتا ہے مگر بڑا آدمی وہ ہے جو جنگ سے اعراض کرے۔ p. 307
گڑھے کے اندر پتھر پھینکیں تواس کے پانی میں ہیجان پید اہوجاتا ہے۔ مگر سمندر کے اندر ایک پورا پہاڑ ڈال دیجئے تب بھی وہ ویساکا ویسا ہی رہے گا۔ اسی طرح چھوٹے ظرف والا آدمی ایک سخت بات سن کر بگڑ اٹھتا ہے۔ مگر بڑے ظرف والے آدمی کے اوپر طوفان گزر جاتے ہیں اور پھر بھی اس کا سکون برہم نہیں ہوتا۔ p. 307