Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
CPSکی ٹیم کے ایک صاحب سے میں نے کہا کہ مجھے ٹیم کے لوگوں میں ہرقسم کی اعلیٰ صلاحیت نظر آتی ہے۔ مگر یاد رکھئے کسی بھی انسانی گروہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ صرف ایک ہوتا ہے۔ اور وہ ہے اختلاف کے وقت برداشت کا ثبوت نہ دینا۔ اختلاف کو نظرانداز کرکے بدستور متحد نہ رہنا۔ اس صلاحیت کو میں آرٹ ڈنرنیس منجمنٹ کہتاہوں۔
میں نے کہا کہ ڈنرینس یا اختلاف ایسی چیز ہے جو ہمیشہ پیداہوتی ہے اصحاب رسول میں اختلافات پیدا ہوئے۔ یہاں تک کہ ایک زمانے میں دو پیغمبرہوں تو ان میں بھی اختلاف پیدا ہوسکتا ہے۔ جیسا کہ قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ موسیٰ اور ہارون کے درمیان اختلاف پیداہوا اور وہ صورت پیش آئی جس کو قرآن میں حضرت ہارون کی زبان سے ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: لاتأخذ بلحینی وبرا برائسی (طٰہ:94)
CPS کے ایک ممبر چند ہفتے کے لیے دبئی گئے۔ ملاقات کے بعد انہوں نے بتایا کہ دبئی میں دنیا بھرکے لوگ رہتے ہیں۔ وہاں ہر ملک کے لوگوں سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے کثرت سے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ میں نے پایا کہ عام طور پر لوگ آپ کے نام سے واقف تھے۔ مگر مسلمانوں میں میں نے دیکھا کہ وہ آپ کے بارے میں منفی خیال رکھتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ آپ پر وہندوعالم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا لٹریچر مسلمانوں میں زیادہ مقبول نہیں ہوسکتا، البتہ غیر مسلموں میں وہ ضرور مقبول ہوسکتا ہے۔ میں نے کہا کہ آپ کی یہ تقسیم درست نہیں ہے۔ آپ لوگوں کو صرف دو گروہ میں بانٹ رہے ہیں مگر یہاں ایک تیسرا گروہ بھی موجود ہے۔ یہ ان لوگوں کا گروہ ہے جو ابھی تک متحیر (Biwildered)پوزیشن میں ہے۔ ان کو قلبی طور پر اسلام سے لگاؤ ہے۔ مگر موجودہ مسلمانوں میں عملی طور پر جو اسلام ان کو نظرآتا ہے یا آج کل کے مسلم اہل قلم کی کتابوں میں وہ جس اسلام کو پڑھتے ہیں وہ ان کے مائنڈ کو ایڈریس نہیں کرتا۔ میرا تجربہ یہ ہے کہ اس تیسرے گروہ کے لوگ جب ہمارے لٹریچر کو پرھتے ہیں تو ان کا دل پکاراٹھتا ہے کہ یہی وہ اسلام ہے جس کو ہماری روح تلاش کررہی تھی۔ میں نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کے سامنے اسلام کا وہ ایڈیشن آئے جو ان کے مائنڈ کو ایڈریس کرے اس کے بعد تمام فکری دیواریں اپنے آپ ڈھ جائیں گی۔