Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
نئی دہلی کا انگریزی روزنامہ ٹائمس آف انڈیا (19اگست2005)میں ایک نئی کتاب کا تعارف چھپا ہے۔ یہ کتاب نیویارک میں ہونے والے 11ستمبر2001کے واقع سے متعلق ہے۔ جس کو اس کتاب میں امریکن ہیروشیما کا نام دیا گیا ہے۔ کتاب اور مصنف کا نام یہ ہے:Osama's Revenge, By: Paul Williams
کتاب میں باقاعدہ شواہد کے ذریعے بتاگیا گیا ہے کہ11ستمبر کا واقعہ ایک مکمل سازش کے ذریعہ ہوا۔ اس میںایک طرف اسامہ بن لادن اور دوسری طرف ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے ساتھی تھے۔ پاکستان کے کچھ اعلیٰ تعلیم یافتہ مسلمانوں نے یہ منصوبہ بنایا کہ امریکہ کو ہیروشیما کے مانند تباہ کردیا جائے۔ یہ رپورٹ ٹائمس آف انڈیا کے صفحہ1اورصفحہ14پر چھپی ہے۔ کتاب کے مطابق یہ سنسنی خیزمعلومات خود پاکستان کے پرویزمشرف کی حکومت کی تحقیقات کے ذریعہ حاصل ہوئی ہیں۔
موجودہ زمانے کے مسلمان عالم انسانیت کے خلاف اس قسم کا دشمنانہ عمل دوبار کرچکے ہیں۔ انیسویں صدی میں جب برٹش امپائر کا غلبہ ہوا اور اس نے ایک طرف انڈیا کی مغل سلطنت اور دوسری طرف ترکی کی عثمانی خلافت کا خاتمہ کردیا تو دنیا بھر کے مسلمان برطانیہ کے دشمن ہوگئے۔ انہوں نے برطانیہ کے غلبے کو ختم کرنے کے لیے ساری دنیا میں جہاد کا عمل شروع کردیا۔ مگر اس جہاد میں ان کو مکمل ناکامی ہوئی۔ بیسویں صدی میں جب فلسطین میں یہیدیوں کی حکومت قائم ہوئی اور امریکہ نے اس کی سرپرستی کی تو ساری دنیانے مسلمان امریکہ کے دشمن بن گئے اور اس کو مٹانے کے لیے انہوں نے نفرت اور تشدد کی تمام کارروائیوں کو اپنے لیے جائز بنالیا۔ مگر اس بار بھی وہ مکمل طور پر ناکام رہے۔ امریکہ کے برعکس طور پر خود مسلمانوں کو ذلت اور تباہی میں ڈال دیا۔
یہ دونوں واقعات اس بات کا حتمی ثبوت ہیں کہ موجودہ مسلمان خدا کی نفرت سے محروم ہوچکے ہیں۔ مسلمانوں کے خودساختہ جہاد کی خدا کی نظر میں کوئی قیمت نہیں۔ اب مسلمانوں کو بظاہر جو مادی سازوسامان حاصل ہے وہ صرف آزمائش کی بنا پر ہے۔ جو ہر مسلم اور غیرمسلم کو حاصل ہوتا ہے۔ یہ پرچۂ امتحان ہے نہ کہ انعام خداوندی۔
ایک صاحب کو نصیحت کرتے ہوئے میں نے کہا کہ یادرکھئے انسان دشمنی پر قادر ہے مگر وہ ضرررسانی پر قادر نہیں۔ انسان الزام تراشی پر قادر ہے مگر وہ کسی کو برے انجام تک پہنچانے پر قادر نہیں۔ انسان سازش پر قادر ہے مگروہ اپنی سازش کو واقعہ بنانے پر قادر نہیں ہے۔ انسان جھوٹ بولنے پرقادر ہے مگر وہ اس کو اپنے جھوٹ کا عملی نسانہ بنانے پر قادر نہیں۔ قرآن میں بتایاگیا ہے کہ بنی اسرائیل جب حضرت موسیٰ کی قیادت میں مصر کو چھوڑکرسیناکی طرف جارہے تھے تو فرعون نے اپنے لشکر کے ساتھ ان کا پیچھا کیا۔ بنی اسرائیل یہ دیکھ کر گھبراگئے۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے فرمایا: