Shatm-e-Rasool Ka Masla

شتم رسول کا مسئلہ

Shatm-e-Rasool Ka Masla — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (111 chapters)
  1. ابتدائیہ
  2. اسلام مغربی لٹریچر میں
  3. عرض مترجم
  4. شتم رسول کا مسئلہ
  5. امت کا فکری زوال
  6. قرانی پیٹرن کے بجائے فقہی پیٹرن
  7. مقصد تخلیق
  8. یہ اسلام نہیں
  9. جہاد یا سر کشی
  10. جذبات کا اعتبار نہیں
  11. دوسرا باب رشدی کی کہانی
  12. جوابی انعام
  13. اسلام کی تصویر بگاڑنا
  14. ریاض کانفرنس کا فیصلہ
  15. ایک مغالطہ
  16. مضحکہ خیز ردعمل
  17. سورج پر خاک
  18. سطحی کتاب
  19. کتاب کا مضمون
  20. مسلمہ عظمت
  21. فرضی افسانہ
  22. غلط بیانی
  23. ایک مثال
  24. اطاعت یا سر کشی
  25. چند مثالیں
  26. تعمیل حکم یا سر کشی
  27. حکمت اعراض
  28. حضرت عمر کا قول
  29. پرنٹ میڈیا، الکٹرانک میڈیا
  30. دور ازادی
  31. زیادہ بڑی سزا
  32. تیسرا باب شتم و ارتداد
  33. فقہی مسئلہ، شرعی مسئلہ
  34. قول بلا فعل
  35. سامان تضحیک
  36. متفرقات
  37. اخباری بیان
  38. ایک ملاقات
  39. غلط ترجمانی
  40. اشتعال انگیزی نہیں
  41. ملاحظات
  42. جلوس کی سیاست
  43. چند تبصرے
  44. دونوں یکساں
  45. ناقابل فہم
  46. قلم کا جواب قلم
  47. شاتم رسول کی سزا
  48. ابن تیمیہ کی کتاب
  49. ذاتی حق کامعاملہ نہیں
  50. دفاع نہ کہ حد
  51. قیاسی مسئلہ
  52. قران سے استدلال
  53. حدیث سے استدلال
  54. فقہ سے استدلال
  55. پیغمبر اور مستہزئین
  56. زیادہ بڑا مجرم
  57. چوتھا باب مصلحت دعوت
  58. حالات سے بلند ہو کر
  59. پیغمبر کا نمونہ
  60. دعوتی تصویر
  61. بدنامی سے بچت
  62. مزید مثالیں
  63. زیادہ قابل لحاظ
  64. اغیار کو موقع نہ دینا
  65. دو اقتباس
  66. دور اول کی مثال
  67. مستقبل پر نظر
  68. اگلی نسلوں کا انتظار
  69. اج کا دشمن کل کا دوست
  70. اسلام قبول کرنے کے بعد
  71. خدائی ضمانت
  72. خدائی حفاظت
  73. اصل ذمہ داری سے غفلت
  74. پہلا کام اتمام حجت
  75. شتم رسول کا مسئلہ
  76. ڈائری سے انتخاب
  77. پانچواں باب جدید ذہن اور اسلام
  78. ہجر جمیل
  79. غیر فطری رد عمل
  80. دعوت کے حدود
  81. کارٹون
  82. پیغمبر کے نام پر غیر پیغمبرانہ روش
  83. اعراض کی ضرورت
  84. کارٹون کا مسئلہ
  85. بے فائدہ عمل
  86. جذباتی ہنگامہ ارائی
  87. دو اپشن
  88. قصاص کا اصول
  89. پرامن احتجاج
  90. حبل اللہ، حبل الناس
  91. سماجی جرم، اعتقادی جرم
  92. سزا کا تعلق خدا سے
  93. عفوودرگزر کا حکم
  94. شتم اور ارتداد
  95. تاریخ کا سبق
  96. قومی توہین
  97. توہین رسول
  98. دلیل یا سزا
  99. اختلاف رائے کا کیس
  100. تحفظ نبوت، تحفظ کار نبوت
  101. مثبت جواب
  102. نبی رحمت کا طریقہ
  103. خاتمہ سوچنے کی بات
  104. اصل مسئلہ
  105. جدید اسلامی لٹریچر
  106. مثبت طریق کار
  107. قابل تقلید نمونہ
  108. خاموشی کی طاقت
  109. اصل کام
  110. سوال و جواب
  111. خاتمہ کلام

شتمِ رسول کا مسئلہ p. 237

عام طور پر مسلمانوں کا یہ خیال ہے کہ شتمِ رسول کی سزا اسلامی شریعت میں قتل ہے۔ اگر اِن لوگوں سے اِس کا حوالہ طلب کیجیے اور یہ پوچھيے کہ اِس کا ثبوت کیا ہے، تو وہ فوراً فقہ کا حوالہ دیں گے۔وہ کہیں گے کہ اسلامی فقہ میں متفقہ طورپر یہ حکم بتایا گیا ہے کہ شتمِ رسول کا ارتکاب کرنے والے شخص کو بطور حد قتل کیا جائے گا (یقتل حَدًّا) ۔ p. 237

اِس قسم کا حوالہ اپنے آپ میں ایک بے بنیاد حوالہ ہے۔ کیوں کہ حد کا قانون (capital punishment) کی حیثیت رکھتا ہے، اور اِس قسم کا قانون براہِ راست طورپر، قرآن اور حدیث سے نکلے گا، نہ کہ بعد کوبنائی جانے والی فقہ سے۔ یہ ایک مسلّم بات ہے کہ اسلام میں مستند ماخذ (authentic source) کی حیثیت صرف قرآن اور حدیث کو حاصل ہے، کوئی تیسرا ماخذ اِس معاملے میں مستند ماخذ نہیں۔جہاں تک فقہ کا تعلق ہے، فقہ، علماء کے قیاس اور استنباط پر مبنی ہے، اور علماء کا قیاس اور استنباط اپنے آپ میں کسی قانون کا مستند ماخذ نہیں بن سکتا۔ p. 237

فقہ کی کتابوں میں شتمِ رسول کے مسئلے پر بحثیں موجود ہیں۔ اِس کے علاوہ، اِس موضوع پر مستقل کتابیں بھی لکھی گئی ہیں۔ اُن میں سے چند کتابوں کے نام یہ ہیں p. 238

1 ۔ تقی الدین احمد بن تیمیہ (وفات1328 ء) الصارم المسلول علیٰ شاتم الرسول p. 238other source

2 ۔ تقی الدین ابو الحسن علی السّبکی (وفات1355 ء) السیف المسلول علی مَن سبّ الرسول p. 238other source

3 ۔ ابنِ عابدین الشامی (وفات 1836 ء) تنبیہ الوُلاۃ والحُکّام علی أحکام شاتم خیر الأنام أو أحد أصحابہ الکرام p. 238other source

شاتمِ رسول کی سزا کے معاملے میں عام طورپر مسلمان بہت زیادہ حساس ہیں، لیکن اِس موضوع پر جو کتابیں لکھی گئی ہیں، اُن میں کوئی حقیقی حوالہ موجود نہیں۔ p. 239

اِس سلسلے میں پہلا سوال یہ ہے کہ قرآن کی وہ کون سی آیت ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ شاتمِ رسول کو قتل کردو۔ جیسا کہ معلوم ہے، قرآن میں ایک سو چودہ سورتیں ہیں، اور آیتوں کی تعداد چھ ہزار سے زیادہ ہے۔ مگر کسی بھی سورہ، یا کسی بھی آیت میں یہ حکم بیان نہیں کیاگیا ہے کہ— جو شخص رسول کو شتم کرے، اس کو قتل کردو۔ p. 239

اِس نظریے کے حامی، قرآن کی کچھ آیتیں پیش کرتے ہیں، مگر وہ اِس مسئلے سے مکمل طورپر غیرمتعلق ہیں۔ مثال کے طورپر ابنِ تیمیہ نے اپنی کتاب ’الصارم المسلول علی شاتم الرسول، میں کچھ قرآنی آیتیں پیش کی ہیں۔ اُن میں سے ایک آیت یہ ہےالَّذِيْنَ يُؤْذُوْنَ رَسُوْلَ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ (9:61) ۔یعنی جو لوگ خدا کے رسول کو ایذا پہنچاتے ہیں، ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔ p. 239original + quote

قرآن کی اِس آیت میں جس دردناک سزا (عَذَابٌ اَلِيْمٌ ) کا ذکر ہے، اُس سے مراد یقینی طورپر آخرت کی سزا ہے، نہ کہ موجودہ دنیا کی سزا۔ یہ ایک انتہائی غیر علمی طریقہ ہے کہ دنیا کے قتل، اور آخرت کی سزا میں فرق نہ کیا جائے۔ دنیا کی سزا انسانی عدالت کے ذریعے دی جاتی ہے، لیکن آخرت کی سزا براہِ راست خدائی فیصلے کے تحت ہوگی۔ دونوں سزاؤں کی نوعیت ایک دوسرے سے مکمل طورپر مختلف ہے۔ یہ ایک سراسر غیر علمی استدلال ہے کہ آخرت کی سزا والی ایک آیت لی جائے اور اُس سے دنیوی سزا کا حکم نکالا جائے۔ p. 239

اسلامی شریعت کا دوسرا مصدر (source) سنتِ رسول ہے۔ مگر جو لوگ شاتمِ رسول کے لیے قتل کا حکم بیان کرتے ہیں، وہ پورے ذخیرۂ حدیث سے کوئی ایک حدیث بھی اِس کی تائید میں پیش نہ کرسکے۔ یہ مسئلہ اُس وقت ثابت ہوگا، جب کہ حدیث کے ذخیرے میںکوئی ایسی ر وایت ہو جس میں اِس قسم کے الفاظ موجود ہوں مَن شتم رسولکم فاقتلوہ (جو تمھارے رسول کی شتم کرے اس کو تم لوگ قتل کر دو)۔ مگر یقین کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ اِس قسم کی کوئی روایت، حدیث کے پورے ذخیرے میں موجود نہیں، اور نہ اب تک کسی نے ایسی کوئی مستند حدیث پیش کی۔ p. 240original + quote

ابنِ تیمیہ حدیث کے ایک بڑے عالم تھے۔ ان کے بارے میں امام محمد بن احمد الذہبی (وفات 1348 ء) نے کہا ہے كل ‌حَدِيث ‌لَا يعرفهُ ‌ابْن تَيْمِية فَلَيْسَ بِحَدِيث (شذرات الذهب لابن العماد الحنبلي، جلد8، صفحہ 145)۔ یعنی کوئی حدیث جس کو ابنِ تیمیہ نہ جانتے ہوں، وہ حدیث ہی نہیں۔ مگر ابنِ تیمیہ اِس پہلوسے کوئی مستند حدیث پیش کرنے سے عاجز ثابت ہوئے ہیں۔ p. 240original + quote

حدیث کے نام سے، انھوں نے اپنی کتاب میں صرف ایک قول نقل کیا ہے۔ اِس کے الفاظ یہ ہیں ’’ مَنْ سَبَّ نَبِيًّا فَاقْتُلُوهُ (صفحہ92)۔ یعنی جو شخص کسی نبی کو شتم کرے، اُس کو قتل کردو۔ اِس مفروضہ حدیث کے بارے میں خود ابنِ تیمیہ نے اپنی کتاب میں یہ الفاظ لکھے ہیں ’’ فَإِنْ كَانَ مَحْفُوظًا، فَهُوَ دَلِيلٌ عَلَى وُجُوبِ قَتْلِ مَنْ سَبَّ نَبِيًّا مِنَ الأَنْبِيَاءِ‘‘ (صفحہ93)۔ یعنی اگر اِس حدیث کی صحت ثابت ہوجائے، تو وہ اِس بات کے وجوب کی دلیل ہوگی کہ نبیوں میں سے کسی نبی کے شاتم کو قتل کیاجائے۔ p. 240original + quote

مذکورہ کتاب کے مصنف ابنِ تیمیہ کی وفات 1328 عیسوی میں ہوئی تھی۔ زير نظر مضمون لكھے جانے كے وقت اِس کتاب کی اشاعت پر تقریباً سات سو سال گزر چکے ہیں۔ مگر اب تک کسی عالم نے یہ نہیں بتایا کہ اِس حدیث کا ماخذ کیا ہے، اور استناد کے اعتبار سے اس کا درجہ کیا ہے۔ ایسی حالت میں یقینی طورپر کہاجاسکتا ہے کہ یہ حدیث ایک موضوع حدیث ہے، اورموضوع حدیث سے کوئی بات ثابت نہیں ہوتی۔ p. 240

اوپر کی وضاحت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ قرآن اور حدیث میں کہیں یہ مسئلہ موجودنہیں ہے کہ جو شخص تمھارے پیغمبر کا شتم کرے، اس کو قتل کردو۔ قرآن اور حدیث کا پورا ذخیرہ اِس قسم کے کسی حکم سے خالی ہے۔اب یہ سوال ہے کہ جب اُس قسم کا کوئی واقعہ پیش آئے جس کو مسلمان اپنی زبان میں ’’شتمِ رسول‘‘ کہتے ہیں، تو ایسی حالت میں مسلمانوں کا ردّ عمل کیا ہونا چاہیے۔ اِس کا جواب یہ ہے کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ایسے کسی واقعے کو فکری چیلنج کے طورپر لیں، اور فکری سطح پر اس کا جواب دیں۔ اسلام میں قصاص (البقرۃ، 2:179) کا اصول ہے۔ اِس کے مطابق، یہ ہونا چاہیے کہ قول کا جواب قول سے دیا جائے، قلم کا جواب قلم سے دیا جائے، اور کتاب کا جواب کتاب سے دیا جائے۔ یہ بات پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ سے واضح طورپر معلوم ہوتی ہے۔ p. 240original + quote

مثلاً روایت میں آیا ہے کہ ایک مشرک قبیلے کا شعر مدینہ میں پیغمبر اسلام کے پاس آیا۔ اُس نے اپنے موقف کو اشعار کی زبان میں بیان کیا۔ واضح ہو کہ پریس کے دور سے پہلے شعر کا اسلوب اِس طرح کے معاملات میں رائج تھا۔ گویا شاعری کی حیثیت اُس وقت کے واحد میڈیا کی تھی۔ روایت میں آتا ہے کہ اُس وقت، پیغمبر اسلام نے ایک قاصد کو بھیج کر حسان بن ثابت الانصاری (وفات674ء) کو بلایا۔ جب وہ آگئے تو آپ نے حسان بن ثابت سے کہا ’’ قُم يا حسّان، فَأَجِبِ الرَّجُلَ فِيما قال‘‘ (سیرت ابن ہشام، جلد 4، صفحہ 227)۔ یعنی اے حسان اٹھو، اور اِس آدمی کا جواب دو جو اُس نے کہا ہے۔ اِس کے بعد حسان بن ثابت کھڑے ہوئے اور آنے والے شاعر کا جواب شعر کی زبان میں دیا۔ p. 241original + quote

اِس طرح کے متعدد واقعات پیغمبر اسلام کے زمانے میں ملتے ہیں۔ اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص اسلام، یا پیغمبر اسلام کے خلاف کچھ کہے، تو اس کا جواب برابر کی سطح پر دیا جائے گا، یعنی قول کا جواب قول سے، اور قلم کا جواب قلم سے۔ اِس سے معلوم ہوا کہ قلم کا جواب تلوارسے دینا، اسلام کا طریقہ نہیں۔ اِس طرح کا کوئی واقعہ اہلِ اسلام کے لیے صرف ایک فکری چیلنج ہے، وہ کوئی جنگی چیلنج نہیں۔ ایسے موقع پر فریقِ مخالف سے بات کرکے اس کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پُرامن انداز میں اس کا جواب فراہم کیا جائے گا۔ عقل کو مطمئن کرنے والا طریقہ اختیار کرتے ہوئے، اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔ اِس طرح کے موقع پر کسی بھی حال میں تشدد کا کوئی جواز نہیں۔ p. 241

Conclusion p. 241

اوپر جو بحث کی گئی، اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اسلام مکمل طورپر ایک امن پسند مذہب ہے، حتی کہ یہ کہنا صحیح ہوگا کہ تاریخ میں اسلام پہلا رلیجس سسٹم تھا جس نے امن کی ایک مکمل آئڈیالوجی پیش کی، اور پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اختیار کرتے ہوئے حقیقی معنوں میں ایک پُرامن انقلاب برپا کیا۔ p. 241

اِس معاملے میں اسلامی تعلیمات کا خلاصہ ایک واقعے سے معلوم ہوتاہے ۔ پیغمبر اسلام نے اپنے ساتھیوں سے کہا قَدِمْتُمْ ‌خَيْرَ ‌مَقْدَمٍ مِنَ الْجِهَادِ الْأَصْغَرِ إِلَى الْجِهَادِ الْأَكْبَرِقَالُوا وَمَا الْجِهَادُ الْأَكْبَرُ؟ قَالَ مُجَاهَدَةُ الْعَبْدِ هَوَاهُ (الزہد الکبیر للبیہقی، حدیث نمبر 373)۔ یعنی تمھارا استقبال ہےچھوٹے جہاد سے بڑے جہاد کی طرف ۔ لوگوں نے کہا بڑا جہاد کیا ہے، آپ نے کہا بندے کا اپنی نفسانی خواہش سے جہاد کرنا۔ p. 242original + quote

جہادِ اکبر اور جہادِ اصغر سے کیا مراد ہے۔جہادِ اصغر سے مراد ہے عارضی جہاد (temporary jihad) اور جہادِ اکبرسےمستقل جہاد (permanent jihad)مراد ہے۔ مستقل جہاد وہ ہے جو مومن کی زندگی میں ہر روز جاری رہتا ہے۔ موجودہ امتحان کی دنیا میں مومن کو بااصول طریقِ زندگی پر قائم رہنا ہے۔ کسی بھی قسم کے ٹمپٹیشن (temptation) اور پرووکیشن (provocation)سے اپنے آپ کو بچاتے ہوئے، اسلام کے اصولوں پر قائم رہنا، یہ ایک مسلسل عمل ہے، اِس لیے اس کو جہادِ اکبر کہا گیا۔ p. 242

جہاں تک جہادِ اصغر کا تعلق ہے، وہ دراصل دفاعی جہاد کا دوسرا نام ہے۔ دفاعی جہاد استثنائی طورپر کبھی اتفاقاً پیش آتا ہے، وہ اسلامی زندگی کا کوئی مستقل حصہ نہیں۔ p. 242

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ ساتویں صدی عیسوی کے رُبع اوّل کا زمانہ ہے ۔ آپ کی نبوت کا آغاز 12 فروری 610 عیسوی کو مکہ میں ہوا، اور 8جون 632 عیسوی کو مدینہ میں آپ کی وفات ہوئی۔ اِس اعتبار سے آپ کی پیغمبرانہ مدت مسیحی کیلنڈر کے مطابق، 22 سال تین مہینہ ہوتی ہے۔ اِس پوری مدت میں صرف چار لڑائیاں پیش آئیں— غزوۂ بدر (2 ہجری)، غزوۂ اُحد (3 ہجری)، غزوۂ خیبر (7 ہجری)، غزوۂ حنین (8 ہجری)۔ اِن چاروں مواقع پر جو لڑائیاں ہوئیں، اُن میں سے ہر لڑائی صرف آدھے دن تک جاری رہی، یعنی مجموعی طو ر پریہ لڑائیاں صرف دو دن کی تھیں۔ p. 242

دن کے حساب سے اگر شمار کیا جائے، تو پیغمبر اسلام کی نبوت کے کُل ایّام تقریباً آٹھ ہزار ایک سو تیس (8130)ہوتے ہیں۔ اِس لمبی مدت میں پیغمبراور آپ کے صحابہ آٹھ ہزار ایک سو اٹھائیس دن تک پُرامن جدوجہد میں مشغول رہے، اور صرف دو دن بطور دفاع مسلّح جدوجہد میں حصہ لیا۔ اِس بنا پر یہ کہنا صحیح ہوگا کہ p. 243

''In Islam, peace is the rule, and war is a rare exception.'' p. 243