Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
اور حضرت ابوبکر کو امامت کا حکم p. 165
آپ کو جب تک طاقت رہی آپ برابر مسجد میں تشریف لائے اور نماز پڑھاتے رہے۔ سب سے آخری نماز مغرب کی نماز تھی۔ جس کے چار روز بعد آپ کا انتقال ہوا۔ عشاء کے وقت آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا لوگ نماز پڑھ چکے ہیں۔ جواب ملا کہ وہ آپ کے منتظر ہیں۔ آپ نے متعدد مرتبہ اٹھنے کی کوشش کی لیکن شدت مرض کی وجہ سے آپ اٹھ نہیں پاتے تھے۔ آخر آپ نے فرمایا کہ ابو بکر کو میری طرف سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ چنانچہ حضرت ابو بکر نے نماز پڑھائی۔ p. 165