Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
غزوۂ قرقرۃ الکدر p. 107
شوال2ھ p. 107
غزوۃ بدر سے واپس آنے کے بعد آپ کو یہ خبر ملی کہ سلیم اور غطفان آپ کے خلاف مجتمع ہو رہے ہیں۔ اس کے بعد آپ دو سو آدمیوں کو لے کر ان کی طرف روانہ ہوئے۔ آپ چلتے ہوئے اس مقام پر پہنچے جس کو چشمہ کدر کہا جاتا ہے۔ ان لوگوں کا مقصد کھلی لڑائی نہ تھا بلکہ چھاپہ مارنا تھا۔ چنانچہ جب ان کو معلوم ہوا کہ پیغمبر اسلام ان کے اقدام سے باخبر ہو چکے ہیں اور اپنے آدمیوں کے ساتھ ان کی طرف بڑھ رہے ہیں تووہ واپس لوٹ گئے۔ آپ نے چشمہ کدر پر تین روز قیام فرمایا اور اس کے بعد بلامقابلہ مدینہ لوٹ آئے۔ p. 108