Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
سریۂ عبداللہ بن رواحہ p. 132
شوال6ھ p. 133
ابو رافع کے قتل ہو جانے کے بعد یہود نے اسیر بن رِزام کو اپنا امیر بنایا۔ اس نے رسول اللہ سے مقابلہ کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔ قبیلہ غطفان اور دیگر قبائل کوآپ کے خلاف آمادہ کیا۔ آپ کو جب معلوم ہوا تو آپ نے عبداللہ بن رواحہ کو تحقیق حال کے لیے بھیجا۔ عبداللہ بن رواحہ نے آ کر اس کی تصدیق کی۔ آپ نے تیس آدمیوں کو عبداللہ بن رواحہ کے ساتھ روانہ کیا کہ ان کو بلا لائیں تاکہ ان سے زبانی گفتگو کریں۔ p. 133
اُسیر بن رزام بھی تیس آدمیوں کے ساتھ روانہ ہوا۔ راستہ میں اس کی نیت بدل گئی اور دھوکہ سے مسلمانوں کو قتل کرنا چاہا جس کی وجہ سے فریقین میں جنگ چھڑ گئی۔ نتیجہ کے طور پر یہودیوں کو زبردست شکست و نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ p. 133