Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
سریہ اسامہ بن زید p. 163
26صفر11ھ p. 164
26صفر11ھ کو آپ نے رومیوں سے مقابلہ کے لیے لشکر کی تیاری کا حکم دیا۔ یہ آخری سریہ تھا۔آپ نے اسامہ بن زید کو اس کا امیر مقرر کیا۔ اور اس لشکر میں بڑے جلیل القدر صحابہ کوشرکت کا حکم دیا۔ نیز خود اپنے ہاتھوں سے نشان بناکر اسامہ کو دیا۔ حضرت اسامہ نے فوج کو مقام جرف میں جمع کیا۔ لیکن یہاں سے آگے روانگی سے قبل ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی۔ وفات کی خبر سن کر وہ لوگ واپس آگئے۔ p. 164
حضرت ابو بکر صدیق جب خلیفہ ہوئے تو سب سے پہلے کام یہی کیا کہ باوجود مخالفت کے جیش اسلامہ کو روانہ کیا اور جُرف تک خود اسے چھوڑنے گئے۔ p. 164