Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
بیماری کی ابتداء p. 165
صفر کے آخری عشرے میںایک مرتبہ آپ رات کو اٹھے اور اپنے خادم کو جگایا اور کہا کہ مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ اہل بقیع کے لیے استغفار کروں۔ وہاں سے واپس آنے کے بعد طبیعت ناساز ہوگئی اورسر میں درد اور بخار کی شکایت پیدا ہوگئی۔ جب مرض کی شدت اور بڑھی تو ارشاد فرمایا کہ میرے سر پر سات مشکیں پانی کی ڈالو۔ چنانچہ حسب حکم آپ کے سر پر پانی کی مشکیں ڈالی گئیں۔اس سے جب آپ کوکچھ سکون ہوا تو آپ حضرت علی کے سہارے مسجد میں تشریف لائے اور نماز پڑھائی۔ یہ ظہر کی نماز تھی۔ بعدازاں آپ نے صحابہ کو خطاب کیا۔ یہ آپ کا آخری خطاب تھا۔ p. 165
اس خطاب میں دیگر باتوں کے علاوہ آپ نے ارشاد فرمایا کہ لعنت ہو اللہ کی یہود اور نصاریٰ پر جنہوں نے اپنے پیغمبروں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔ اس سے مقصود اپنی امت کو تنبیہ کرنا تھا کہ وہ آپ کی قبر کو سجدہ گاہ نہ بنائے۔ p. 165