Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
جبریل امین کی آمد p. 163
حجۃ الوداع سے کچھ دنوں بعد جبریل امین آپ کے پاس آئے اور آپ کے قریب دو زانوں ہو کر بیٹھ گئے اور آپ سے ایمان و احسان اور قیامت سے متعلق کچھ سوال کیے اور آپ نے جوابات دیئے۔ جب وہ اٹھ کر چلے گئے تو آپ نے صحابہ سے مخاطب ہو کر فرمایا تم جانتے ہو کہ یہ کون تھے۔ پھر بتایا کہ یہ جبریل امین تھے جو تم کو دین کی تعلیم دینے کی غرض سے تشریف لائے تھے۔ p. 163hadith