Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
غزوۃ بدر موعِد p. 121
شعبان4ھ p. 121
غزوۃ ذات الرقاع سے واپسی کے بعد آخر رجب تک آپ مدینہ میں مقیم رہے۔ احد سے واپسی کے وقت چونکہ ابو سفیان سے وعدہ ہو چکا تھا کہ سال آئندہ بدر میں مقابلہ ہوگا۔ اس بنا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پندرہ سو صحابہ کے ساتھ بدر کی طرف روانہ ہوئے۔ بدر پہنچ کر آٹھ روز تک ابو سفیان کا انتظار کیا۔ ابو سفیان اور اہل مکہ مرالظہر ان تک پہنچے لیکن مقابلہ کی ہمت نہ ہوئی اور یہ کہہ کر واپس ہوگئے کہ یہ سال قحط اور گرانی کا ہے، جنگ وجدال کا نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آٹھ روز کے انتظار کے بعد بلاجدال وقتال مدینہ واپس ہوگئے۔ p. 121