Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
آخری وقت p. 164
حجۃ الوداع سے واپسی کے بعد سورہ نصر نازل ہوئی۔ یہ آپ کی واپسیٔ آخرت کا اشاریہ تھا۔ آپ اس کے بعد استغفار و تسبیح میں مشغول ہوگئے۔ حجۃ الوداع کے موقع پرآیت الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ(آج میں نے تمہارے دین کو تمہارے لیے مکمل کر دیا) سے آپ کو اندازہ ہو چکا تھا کہ اب آپ کا وقت قریب آ چکا ہے۔ p. 164original + quote
غدیرخم کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے آپ نے ارشاد فرمایا تھا کہ مجھ کو یہ اندیشہ نہیں کہ میرے بعد تم لوگ شرک میں مبتلا ہو جائو گے البتہ اندیشہ ہے کہ تم دنیا کی حرص و طمع اور باہمی تنافر میں مبتلا ہو جائوگے۔ اور آپس میں لڑو گے اور ہلاک ہوگے۔‘‘ p. 164hadith