Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
سریہ کرزبن جابر الفہری p. 133
شوال6ھ p. 133
شوال6ھ میں قبیلہ عکل اورعرینہ کے چند لوگ مدینہ آئے اور اسلام قبول کیا۔ چند روز کے بعد انہوں نے کہاکہ ہم لوگ مویشی والے ہیں ہمارا گزارہ دودھ پر ہوتا ہے۔ غلہ کے عادی نہیں اور مدینہ کی آب و ہوا بھی ہمارے موافق نہیں۔ اس لیے اگر ہم کو شہر کے باہر صدقات کے اونٹوں میں رہنے اور دودھ پینے کی اجازت دیں تو بہتر ہے۔ p. 133
آپ نے ان کو اجازت دے دی۔ وہاں وہ لوگ رہنے لگے۔ چند روز میں یہ لوگ تندرست ہوگئے۔ اس کے بعد وہ لوگ اسلام سے پھر گئے۔ انہوں نے چرواہے کو قتل کیا اور سارے اونٹ بھگا لے گئے۔ آپ نے کرز بن جابر فہری کو بیس آدمیوں کے ساتھ ان کے تعاقب میں روانہ کیا۔ سب گرفتار کئے گئے۔ آپ نے ان سے قصاص اور بدلہ لینے کا حکم دیا اور جس طرح ان لوگوں نے چرواہے کو قتل کیا تھا اسی طرح ان لوگوں کو بھی قتل کیا گیا۔ p. 134