Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
بڑا ظرف p. 99
لنڈن جانسن (Lyndonn B. Johnson) امریکہ کا 36 واں پریذیڈنٹ تھا۔ وہ 1908ء میں پیدا ہوا، 1973ء میں اس کی وفات ہوئی۔ وہ چاہتا تھا کہ وہ امریکہ کو عظیم سماج (Great Society) بنائے۔ اس کے لیے اس نے مختلف اقدامات کیے۔ انہیں میں سے ایک ہجرت (Immigration) کے قانون میں تبدیلی بھی ہے۔ p. 99
جانسن نے سب سے ز یادہ اہمیت علم اور تعلیم کو دی۔ اس کا کہنا تھا کہ امریکہ کے مستقبل کے بارے میں ہماری جو امیدیں ہیں اس میں سب سے زیادہ بنیادی اہمیت علم کو ہے: p. 99
Learning is basic to our hopes for America. p. 99
امریکہ بیرونی دماغوں کا استقبال کرتا ہے۔ تاہم اس سلسلہ میں جانسن سے پہلے ایک رکاوٹ حائل تھی۔ امریکہ میں سفید فام ماہرین کے داخلہ کے لیے نرم قوانین تھے۔ مگر سیاہ فام ماہرین کے داخلہ کے سلسلہ میں سخت قسم کے قواعد و ضوابط تھے۔ اس کی وجہ سے امریکہ اپنے ترقیاتی عمل میں سیاہ فام ماہرین کو زیادہ استعمال نہیں کر پاتا تھا۔ p. 99
لنڈن جانسن نے اقتدار میں آنے کے بعد 1965ء میں امریکہ کے قانون ہجرت میں تبدیلی کر دی۔ اس نے سیاہ فام کے داخلہ سے تمام قانونی پابندیاں اٹھا لیں۔ اس نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی مہارت کی ضرورت ہے، ہمیں ان کے چمڑے کی ضرورت نہیں: p. 100original + quote
We need their skills and not their skins. p. 100
یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس دنیا میں بڑی ترقی حاصل کرنے کے لیے آدمی کو کیا کچھ کرنا پڑتا ہے۔ وہ یہ ہے کہ وہ لوگوں کی صلاحیت کو دیکھے اور بقیہ تمام پہلوئوں کو نظرانداز کر دے۔ جن کا ذہن دوسرے پہلوئوں میں الجھا رہے وہ کبھی لائق افراد کو اپنے گرد جمع نہیں کر سکتے۔ p. 100
بڑی کامیابی کے لیے بڑا ظرف درکار ہوتا ہے۔ اس دنیا میں کامیابی کااصول ایک لفظ میں یہ ہے کہ جتنا بڑا ظرف اتنی بڑی کامیابی۔ p. 100