Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
بے خطا نظام p. 273
3 جون 1988 كو هونے والے واقعات ميں سب سے اهم اخباري واقعه وه حادثه تھا جو ايران كي هوائي كمپني كے ساتھ پيش آيا۔ ايران اير (Iran Air) كا ايك مسافر بردار جهاز (Airbus A-300) تهران سے اڑا۔ وه دبئي جانے كے ليے خليج فارس كے اوپر سے گزر رها تھا كه امريكا كے جنگي جهاز (USS Vincennes) نے اس كو مار كر گراديا۔ عمله سميت اس كے 290 مسافر هلاك هوگئے، جن ميں مرد، عورتيں اور بچے سب شامل تھے۔ p. 273
يه بلا شبه ايك وحشيانه واقعه تھا۔ اتنا سنگين وحشيانه واقعه كيوں پيش آيا۔ اس كا جواب امريكي بحريه كے افسروں نے يه ديا هے كه يه كمپيوٹر كي غلطي (computer error)تھي۔ ان كے كمپيوٹر نے مسافر بردار جهاز كو جنگي جهاز بتايا، اس ليے انھوں نے اس پر وار كيا۔ p. 274original + quote
امريكي بحريه كے مذكوره جهاز پر جديد ترين قسم كے راڈار لگے هوئے هيں۔ اس راڈار كے ساتھ كمپيوٹر كا انتهائي جديد نظام نصب كيا گياهے جو مصنوعي ذهانت (artificial intelligence) سے مسلح هے۔ يه سسٹم يه صلاحيت ركھتا هے كه وه فضا ميں اڑنے والے جهاز كا معائنه كركے راڈار اسكرين پر لفظوں ميں لكھ دے كه وه كس قسم كا جهاز هے، دوست يا دشمن۔ p. 274
3 جون كو جب مذكوره جهاز فضا كي بلندي ميں اڑ رها تھا تو كمپيوٹر نے اس كا معائنه كركے راڈار اسكرين پر جهاز كا اصل نام (اير بس اے 300) لكھنے كے بجائے جٹ فائٹر (F-14 jet fighter) لكھ ديا۔ اس كا مطلب يه تھا كه وه دوست جهاز نهيں هے، بلكه دشمن كا جنگي جهاز هے۔ اس كے فوراً بعد جهاز كے افسر (Captain Will Rogers III)نے بٹن دبايا، اور دو ميزائل نے اڑ كر جهاز كو اس كے تمام مسافروں سميت قبرستان ميں پهنچا ديا(هندستان ٹائمس، 13 جولائي 1988، صفحه 12)۔ p. 274original + quote
جديد ملحدين كا يه كهنا هے كه كائنات ايك مشين هے۔ اگر كائنات صرف ايك مشين هے تو يهاں مذكوره قسم كي مشيني غلطياں كيوں نهيں هوتيں۔ كياوجه هے كه اتني بڑي كائنات بالكل بے خطا انداز ميں مسلسل چلي جارهي هے۔ p. 275