Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
كون كنٹرول كرے p. 183
سرجولين هكسلے (Sir Julian Sorell Huxley, 1887-1975) كي ايك كتاب هے جس كا نام ’’مذهب بغير الهام‘‘ هے p. 183other source
Julian Huxley: Religion Without Revelation (1957), Harper, p. 393 p. 184other source
مصنّف نےاس كتاب ميں يه دكھانے كي كوشش كي هے كه مذهب (بمعني انساني طريقه) الهام خداوندي كي بنياد پر قائم كرنے كا دور ختم هوگيا۔ اب انسان خود اپنا مذهب بنا رها هے۔اس مذهب كي بنياد عقل (ريزن) پر هے، اور اس كا نام هيومنزم هے۔مصنف كے نقطهٔ نظر كا خلاصه اس كے ان الفاظ ميں هے— موجوده زمانے ميں انسان نے بڑي حد تك خارجي فطرت كي طاقتوں كو جاننے، ان كو كنٹرول كرنے اور ان كو استعمال كرنے كي بابت سيكھ ليا هے۔ اب اس كو خود اپني فطرت كي طاقتوں كو جاننے اور ان كو كنٹرول كرنے اور ان كو استعمال كرنے كي بابت سيكھنا هے p. 184
Man has learnt in large measure to understand, control and utilize the forces of external nature: he must now learn to understand, control and utilize the forces of his own nature . p. 184
یہی موجودہ زمانے کے اعلیٰ تعلیم یافته ملحدین کا عام نظریه ہے۔ مگر يه لفظي تك بندی کے سوا اور كچھ نهيں۔حقيقت یہ ہے کر خارجي مادے کوکنٹرول كرناجتنا ممكن تھا، اتنا هي يه ناممكن هے كه انسان خود اپني فطرت كو كنٹرول كرے۔ p. 184
ماده خود اپنے آپ كو كنٹرول نهيں كرسكتا۔ اسي طرح انسان بھي خود اپنے آپ كو كنٹرول نهيں كرسكتا۔ انسان كے ليے ماده كوكنٹرول كرنا اس ليے ممكن هوا كه انسان كواپنے دماغ كي بنا پر ماده كے اوپر بالاتري حاصل تھي۔ اسي طرح انسان كو وه هستي كنٹرول كرسكتي هے، جس كو انسان كے اوپر بالاتري حاصل هو۔ كوئي بھی ہستی اپنے برابر كو كنٹرول نهيں كرسكتی— انسان کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک برتر خدا کا عقیدہ درکار ہے۔ برتر خدائی عقیدے کے سوا کوئی چیز نہیں جو انسان کو قابو میں رکھ سکے۔ p. 185