Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
رياضياتي دنيا p. 253
كائنات بہ ظاهر ايك رياضياتي كائنات هے۔ كائنات رياضي كے اصولوں كي حد تك منظم هے۔ يه موجوده كائنات كا ايك ايسا پهلو هے جو اس كے هر حصے ميں نماياں طورپر نظر آتا هے۔ p. 253
شهد كي مكھي حد درجه صحت كے ساتھ مسدس اشكال (hexagonal) كے چھتے بناتي هے۔ ايٹم كے ذرّات كي كميت انتهائي يكساں طورپر متعين هوتي هے۔ زمين كي دو طرفه گردش اتني صحت كے ساتھ هوتي هے كه هزاروں سال پهلے اور هزاروں سال آگے تك كے كلنڈر بنائے جاسكتے هيں۔ يهي كائنات كے تمام اجزاء كا حال هے۔ كائنات كا هر جزء اتنے محكم اصولوں كے مطابق عمل كرتاهے كه نهايت صحت كے ساتھ اس كے مستقبل كي پيشين گوئي كي جاسكتي هے۔ p. 253
كائنات كا يه پهلو سائنس دانوں كو بے حد متاثر كرتاهے۔ حتیٰ كه انھيں يقين هوگيا هے كه پوري كائنات ايك رياضياتي ماڈل هے، كسي چيز كو جب تك وه رياضياتي طورپر نه سمجھ ليں، وه گمان كرتے هيں كه ابھي انھوں نے اس كو سمجھا نهيں۔ p. 254
سائنس داں عالم فطرت كي تحقيق كرتے هيں۔ اگر چه سائنس كے درجنوں شعبے هيں، اور مختلف سائنس داں اپنے شعبوں ميں الگ الگ تحقيق اور مطالعه كا كام كرتے هيں۔ تاهم ان كے كام كا اگر ايك مشترك عنوان دینا هو تو وه يه هوگا — كائنات ميں رياضياتي نظام كي تلاش p. 254
Searching for mathematical order in the universe. p. 254
تمام سائنس دانوں كا يه مشترك عقيده هے كه كائنات ميں رياضياتي قطعيت كي حد تك نظم اور ترتيب هے۔ ايك سائنس داں اپني تحقيق پر اس وقت بالكل مطمئن هوجاتاهے، جب كه وه اپني تحقيق كو رياضياتي سانچے ميں ڈھال لے۔ رياضياتي تصديق سائنس داں كے نزديك اس كے نظريے كي صداقت كا آخري ثبوت هے۔ p. 254
سائنس دانوں كي جماعت كائنات كے مطالعے ميں رياضي كو اسي طرح استعمال كرتي هے، جس طرح سناروں كي جماعت اصلی اور نقلی سونے كے لیے كسوٹي (touchstone)كو استعمال کرتی ہے۔ سنار كسوٹي (touchstone)كي تصديق كے بعد سونے كا سونا هو نا مان ليتاهے۔ اسي طرح سائنس داں رياضي كي تصديق كے بعد نظريے كا صحيح نظريه هونا تسليم كرليتاهے۔ p. 254
رياضياتي اور كائناتي نظام كے درميان يه مطابقت كيوں هے۔ بعض سائنس دانوں نے يه سوال اٹھايا هے۔ ان كے ايك طبقے نے اس كا براهِ راست جواب ديئے بغير اس كو مزيد ايك سوال پر ختم كرديا هے — كيا كائنات ايك رياضياتي ذهن كي تخليق هے p. 254
Was the universe created by mathematical mind? p. 254
كچھ سائنس دانوں نے اس كا مثبت جواب ديا هے۔ سرجيمز جينز فلكي طبيعيات كا ايك مشهور عالم هے۔ اس نے 1932 ميں كها كه بہ ظاهر ايسا معلوم هوتا هے كه كائنات كا نقشه ايك خالص رياضي داں نے تيار كيا تھا p. 255
In 1932, Sir James Jeans, an astrophysicist: ‘‘the universe appears to have been designed by a pure mathematician.” (Encylopedia Britannica (1984) V. 15, p. 531) p. 255other source