Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8 نومبر 1985 p. 205
حادثہ موجودہ دنیامیںہر ایک کے ساتھ پیش آتا ہے۔ مگر کوئی حادثہ، خواہ وہ کتنا ہی سخت ہو، کسی آدمی کو صرف جزئی طورپر نقصان پہنچاتا ہے، وہ اس کو آخری طور پر تباہ نہیں کرتا۔ p. 205
حادثہ کے بعد جو لوگ کھوئی ہوئی چیز کا غم کریں، وہ صرف اپنی بربادی میں اضافہ کرتے ہیں۔ جو لوگ حادثہ پیش آنے کے بعد بچی ہوئی چیز پر اپنی ساری توجہ لگا دیں وہ از سرِ نو کامیابی کی منزل پر پہنچ جاتے ہیں۔ آپ کھونے کے باوجود پاسکتے ہیں، بشرطیکہ آپ کھونے کے باوجود پانے کی جدوجہد کرسکیں۔ p. 205