Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22فروری 1985 p. 38
مذہب کیا ہے، اس کی تعریف میںعلم الانسان کے علما (anthropologist) کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔ تاہم ان کی اکثریت نے عملی ضرورت (working purpose) کے ليے اس پر اتفاق کرلیا ہے كه — مذہب ما فوق الفطری قوتوں میں عقیدہ رکھنے کا نام ہے p. 38
The belief in power or powers superior to man p. 39
دنیا کی تاریخ کے بالکل ابتدائی دنوں سے انسان کسی نہ کسی شکل میںایک مذہبی مخلوق رہا ہے۔ تقریباً بلا اختلاف وہ ایک خدا رکھتا تھا یا کئی خدا۔ جس کی طرف وہ حفاظت اور پناہ کے ليے دیکھ سکے۔ کبھی یہ خدا لکڑی کے بنے ہوئے ہوتے تھے، کبھی پتھر کے ، کبھی جانوروں اور سانپوں کوخدا سمجھ لیاگیا۔ مگر بہر حال وہ انسان كي نظر ميں خدا تھے۔ اس ليے انسان ضروری سمجھتا تھا کہ وه ان کی پوجا کرے۔کیوں کہ مذہب ایک فوق الفطری طاقت کی پرستش کی صورت میںانسانی فطرت کے ڈھانچے میں مکمل طورپر پیوست ہے p. 39
Man has worshipped them, because religion, as represented in the worship of a supernatural power, is interwoven with entire fabric of human nature. (Encyclopedia Americana, 1961, V. XXIII, p. 354) p. 39other source