Islam kya hai

Khuda ko pukaarna

Islam kya hai — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (47 chapters)
  1. Khuda
  2. فرشتہ
  3. پیغمبر
  4. قرآن
  5. Islam
  6. Emaan
  7. امتحان
  8. Niyyat
  9. آخرت
  10. روحانیت
  11. التقویٰ
  12. شکر
  13. ذکر
  14. نماز
  15. Roza
  16. Zakat
  17. Hajj
  18. Akhlaq
  19. Sabr
  20. Sach bolna
  21. Wada
  22. Safaai
  23. Ravadari
  24. Earaaz
  25. Ikhtelaaf ke waqt
  26. Padosi
  27. Huququl ibaad
  28. Tasavvur-e-insan
  29. Khidmat-e-khalq
  30. Musavaat
  31. Insani biradari
  32. Taassub nahi
  33. Amn pasandi
  34. Khuda parastana zindagi
  35. Subh-o-shaam
  36. Ebrat piziri
  37. Gharelu zindagi
  38. Izzat-e-nafs
  39. Saadgi
  40. Khudai tariqa
  41. Maal
  42. Khona,Paana
  43. Najaat
  44. Jihaad
  45. Khuda ko pukaarna
  46. Duayen
  47. Back cottecst

خدا کو پکارنا۔ دعا کا مطلب ہے پکارنا، اس سے مراد یہ ہے کہ بندہ اپنی حاجات کے لیے یا اپنی زندگی کے اظہار کے لیے خدا کو پکارے۔ یہ پکار بذاتِ خود ایک عبادت ہے۔ خدا ایک زندہ اور مستقل وجود ہے، وہ دیکھتا ہے اور سنتا ہے، اور یہ طاقت رکھتا ہے کہ جو چاہے کرے، اور جس نہج پر چاہے واقعات کا کورس مقرر کرے۔

خدا کے بارے میں یہی یقین آدمی کے اندر دعا کا جذبہ ابھارتا ہے۔ جب آدمی کو خدا کی معرفت حاصل ہوتی ہے تو فطری طور پر اس کے اندر یہ جذبہ بھی ابھر آتا ہے کہ وہ اپنی حاجات کے لیے خدا کو پکارے۔ وہ اس سے دنیا اور آخرت کی سعادتیں مانگے، وہ اس کو اپنا کارساز بنا لے۔ دعا کا نہ کوئی وقت مقرر ہے اور نہ کوئی طریقہ، اور نہ اس کی کوئی علیحدہ زبان ہے۔

آدمی ہر لمحہ، ہر صورت سے، اور ہر زبان میں خدا سے دعا کر سکتا ہے۔ اگر دعا سچے دل سے نکلی ہے تو ضرور وہ خدا تک پہنچے گی۔ خدا اس کو فوراً سنے گا، اور اس کے مطابق اس کی قبولیت کا فیصلہ فرمائے گا۔ کچھ دعائیں وہ ہیں جو مختلف عبادتوں کے ساتھ دہرائی جاتی ہیں، مگر زیادہ دعائیں وہ ہیں جو کسی دوسرے عمل سے جڑی ہوئی نہیں ہیں۔

مثلاً آدمی رات کو سونے کے لیے بستر پر جاتا ہے تو اس کی زبان پر رات کی مناسبت سے کچھ دعائیں آ جاتی ہیں۔ اسی طرح جب وہ صبح کو سو کر اٹھتا ہے تو وہ نئے دن کے بہتر آغاز کے لیے دعا کرنے لگتا ہے۔ اسی طرح جب وہ کسی سے ملتا ہے، یا کھاتا پیتا ہے، یا سواری پر بیٹھتا ہے، یا سفر پر ہوتا ہے، یا اپنے معاشی مشاغل میں مصروف ہوتا ہے، یا اور کسی حالت میں ہوتا ہے تو اس کی مناسبت سے اس کی زبان سے ایسی دعائیں نکلتی ہیں جن کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ خدایا تو اس معاملے میں میرے ساتھ بہتری کا فیصلہ فرما دے۔ دعا کا یہ عمل مومن کی زندگی میں ہر آن مختلف صورتوں میں جاری رہتا ہے۔

دعا کا مطلب خدا سے مانگنا ہے، اور خدا سے مانگنا کبھی ختم نہیں ہوتا۔ وہ ہر حال میں مسلسل جاری رہتا ہے۔ دعا اپنے رب کے ساتھ کبھی نہ ختم ہونے والی قلبی تعلق کا اظہار ہے۔ مومن کی زندگی کا کوئی لمحہ دعا سے خالی نہیں ہو سکتا۔

کتاب "اسلام کیا ہے" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 58۔