Islam kya hai

آخرت

Islam kya hai — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (47 chapters)
  1. Khuda
  2. فرشتہ
  3. پیغمبر
  4. قرآن
  5. Islam
  6. Emaan
  7. امتحان
  8. Niyyat
  9. آخرت
  10. روحانیت
  11. التقویٰ
  12. شکر
  13. ذکر
  14. نماز
  15. Roza
  16. Zakat
  17. Hajj
  18. Akhlaq
  19. Sabr
  20. Sach bolna
  21. Wada
  22. Safaai
  23. Ravadari
  24. Earaaz
  25. Ikhtelaaf ke waqt
  26. Padosi
  27. Huququl ibaad
  28. Tasavvur-e-insan
  29. Khidmat-e-khalq
  30. Musavaat
  31. Insani biradari
  32. Taassub nahi
  33. Amn pasandi
  34. Khuda parastana zindagi
  35. Subh-o-shaam
  36. Ebrat piziri
  37. Gharelu zindagi
  38. Izzat-e-nafs
  39. Saadgi
  40. Khudai tariqa
  41. Maal
  42. Khona,Paana
  43. Najaat
  44. Jihaad
  45. Khuda ko pukaarna
  46. Duayen
  47. Back cottecst

انسان ایک ابدی مخلوق ہے، تاہم اس کی عمر کو خدا نے دو حصوں میں بانٹ دیا ہے۔ اس کی عمر کا بہت چھوٹا سا حصہ موجودہ دنیا میں رکھ دیا ہے، اور اس کا بقیہ تمام حصہ موت کے بعد آنے والی آخرت میں۔ موجودہ دنیا عمل کی جگہ ہے، اور آخرت کی دنیا عمل کا انجام پانے کی جگہ۔

موجودہ دنیا ناقص ہے، اور آخرت کی دنیا ہر اعتبار سے کامل۔ آخرت ایک لامحدود دنیا ہے؛ وہاں تمام چیزیں اپنی معیاری حالت میں مہیا کی گئی ہیں۔ خدا نے اپنی جنت کو اسی آخرت کی دنیا میں رکھا ہے۔ جنت ہر قسم کی نعمتوں سے بھری ہوئی ہے۔

موجودہ دنیا میں جو لوگ نیکی اور خدا پرستی کا ثبوت دیں گے، وہ آخرت کی دنیا میں اس حال میں داخل ہوں گے کہ ان کے لیے جنت کے دروازے ابدی طور پر کھول دیے جائیں گے۔ لیکن جو لوگ موجودہ دنیا میں خدا کو بھول جائیں، یا خدا کے مقابلے میں سرکشی کا طریقہ اختیار کریں، وہ خدا کے نزدیک مجرم ہیں۔ ایسے تمام لوگ آخرت کی نعمتوں سے محروم رہیں گے۔ موجودہ دنیا میں خدا غیب کی حالت میں ہے۔

آخرت کی دنیا میں وہ اپنی تمام قوتوں کے ساتھ سامنے آ جائے گا۔ اس وقت تمام انسان خدا کے سامنے جھک جائیں گے، مگر اس وقت کا جھکنا کسی کے کام نہیں آئے گا۔ خدا کے سامنے وہ جھکنا مطلوب ہے جو دیکھنے سے پہلے موجودہ دنیا میں ہو۔ آخرت میں خدا کو دیکھ لینے کے بعد جھکنا کسی کو کچھ فائدہ دینے والا نہیں۔

موت آدمی کی زندگی کا خاتمہ نہیں، وہ اگلے یا دوسرے مرحلے حیات کا آغاز ہے۔ موت وہ درمیانی مرحلہ ہے، جب آدمی آج کی وقتی دنیا سے نکل کر کل کی مستقل دنیا میں پہنچ جاتا ہے۔ وہ دنیا کے مسافر خانے سے نکل کر آخرت کی ابدی قیام گاہ میں داخل ہو جاتا ہے۔ آخرت کا یہ مرحلہ ہر ایک کی زندگی میں لازماً پیش آنے والا ہے۔

کوئی بھی نہیں جو اپنے آپ کو آخرت کی پیش سے بچا سکے۔ کتاب اسلام کیا ہے؟ p. 15