Islam kya hai

Huququl ibaad

Islam kya hai — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (47 chapters)
  1. Khuda
  2. فرشتہ
  3. پیغمبر
  4. قرآن
  5. Islam
  6. Emaan
  7. امتحان
  8. Niyyat
  9. آخرت
  10. روحانیت
  11. التقویٰ
  12. شکر
  13. ذکر
  14. نماز
  15. Roza
  16. Zakat
  17. Hajj
  18. Akhlaq
  19. Sabr
  20. Sach bolna
  21. Wada
  22. Safaai
  23. Ravadari
  24. Earaaz
  25. Ikhtelaaf ke waqt
  26. Padosi
  27. Huququl ibaad
  28. Tasavvur-e-insan
  29. Khidmat-e-khalq
  30. Musavaat
  31. Insani biradari
  32. Taassub nahi
  33. Amn pasandi
  34. Khuda parastana zindagi
  35. Subh-o-shaam
  36. Ebrat piziri
  37. Gharelu zindagi
  38. Izzat-e-nafs
  39. Saadgi
  40. Khudai tariqa
  41. Maal
  42. Khona,Paana
  43. Najaat
  44. Jihaad
  45. Khuda ko pukaarna
  46. Duayen
  47. Back cottecst

حقوق العباد: مومن پر ایک ذمہ داری وہ ہے جو خدا کی طرف سے اس پر عائد ہوتی ہے۔ اس کو "حق اللہ" کہا جاتا ہے، یعنی اللہ کو اس کی تمام صفاتِ کمال کے ساتھ ماننا، اس کی عبادت کرنا، اس کے آگے اپنے آپ کو جوابدہ سمجھنا، اپنے آپ کو اس پر راضی کرنا کہ جب بھی خدا کا کوئی مطالبہ سامنے آئے گا تو وہ اس کو فوراً مان لے گا اور دل کی آمادگی کے ساتھ اس کی تعمیل کرے گا۔ مومن کی دوسری ذمہ داری وہ ہے جس کو "حقوق العباد" کہا جاتا ہے، یعنی بندوں کے حقوق۔ یہ وہ ذمہ داری ہے جو اس کے اوپر دوسرے انسانوں کی نسبت سے عائد ہوتی ہے۔

ہر مرد یا عورت جو اس کا رشتہ دار ہو، یا جو اس کا پڑوسی ہو، یا جو اس کا ہم وطن ہو، یا اس کا معاملاتی شریک ہو، ہر ایک کا اس کے اوپر کچھ حق ہے۔ ان حقوق کو ادا کرنا مومن کی لازمی ذمہ داری ہے۔ ان حقوق کی ادائیگی کے بغیر وہ خدا کی نصرتوں کا مستحق نہیں بن سکتا۔ حقوق العباد سے کیا مراد ہے؟

اس سے مراد یہ ہے کہ جب بھی اور جہاں بھی ایک مومن کا سابقہ دوسرے انسانوں کے ساتھ پیش آئے، تو وہ اس کے ساتھ وہی سلوک کرے جو اسلامی تقاضے کے مطابق ہو۔ وہ اس کے ساتھ کوئی ایسا سلوک نہ کرے جو اسلام کے معیار پر پورا نہ اترتا ہو۔ مثلاً دوسرے کا احترام کرنا، اور اس کو کبھی بے عزت نہ کرنا، دوسرے کو نفع پہنچانا، اور اگر نفع پہنچانا ممکن نہ ہو تو کم از کم اپنے نقصان سے اس کو بچانا۔ دوسروں سے کیے ہوئے عہد و پیمان کو پورا کرنا، اور کبھی اس کی خلاف ورزی نہ کرنا۔

دوسرے کے مال و جائیداد پر ناجائز قبضے کی کوشش نہ کرنا۔ دوسرے کے ساتھ ہر حال میں انصاف کرنا، اور کبھی بے انصافی کا معاملہ نہ کرنا۔ ہر ایک کے ساتھ حسنِ ظن کا معاملہ کرنا، اور کسی کے خلاف بلا دلیل بدگمانی میں مبتلا نہ ہونا۔ ہر ایک کو اس کے مفاد کے مطابق خیرخواہی کا مشورہ دینا، اور کبھی کسی کو برا مشورہ نہ دینا، وغیرہ وغیرہ۔

ہر آدمی دوسرے کے بارے میں اپنی انسانی ذمہ داریوں کو ادا کرے۔ اسی کا نام حقوق العباد ہے۔ کتاب "اسلام کیا ہے" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 36۔