Islam kya hai

Hajj

Islam kya hai — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (47 chapters)
  1. Khuda
  2. فرشتہ
  3. پیغمبر
  4. قرآن
  5. Islam
  6. Emaan
  7. امتحان
  8. Niyyat
  9. آخرت
  10. روحانیت
  11. التقویٰ
  12. شکر
  13. ذکر
  14. نماز
  15. Roza
  16. Zakat
  17. Hajj
  18. Akhlaq
  19. Sabr
  20. Sach bolna
  21. Wada
  22. Safaai
  23. Ravadari
  24. Earaaz
  25. Ikhtelaaf ke waqt
  26. Padosi
  27. Huququl ibaad
  28. Tasavvur-e-insan
  29. Khidmat-e-khalq
  30. Musavaat
  31. Insani biradari
  32. Taassub nahi
  33. Amn pasandi
  34. Khuda parastana zindagi
  35. Subh-o-shaam
  36. Ebrat piziri
  37. Gharelu zindagi
  38. Izzat-e-nafs
  39. Saadgi
  40. Khudai tariqa
  41. Maal
  42. Khona,Paana
  43. Najaat
  44. Jihaad
  45. Khuda ko pukaarna
  46. Duayen
  47. Back cottecst

حج۔ حج ایک عبادت ہے، اور استطاعت رکھنے والے کے اوپر زندگی میں ایک بار کے لیے فرض ہے۔ جو آدمی استطاعت نہ رکھتا ہو، اس کے اوپر حج کی فرضیت نہیں۔ حج میں آدمی اپنے وطن سے نکل کر حجاز جاتا ہے؛ وہاں وہ مکے میں داخل ہو کر کعبے کا طواف کرتا ہے۔

وہ صفا اور مروہ نام کی دو پہاڑوں کے درمیان سعی کرتا ہے، عرفات میں قیام کرتا ہے، جمار پر پتھر مارتا ہے، قربانی کرتا ہے۔ اس طرح کے مختلف عبادتی رسوم ذوالحجہ کے مہینے میں ادا کیے جاتے ہیں، اسی کا نام حج ہے۔ یہ حج بندے کی طرف سے اپنے آپ کو اپنے رب کے حوالے کرنے کی ایک علامتی صورت ہے۔ ان اعمال کے ذریعے بندہ یہ عہد کرتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خدا کے لیے سونپ رہا ہے۔

اس کی زندگی صرف خدا کے گرد گھومے گی۔ وہ خدا کی خاطر ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔ حج کے عمل کے دوران آدمی کعبے کے معمار حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کو یاد کرتا ہے۔ وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخی یادگاروں کو دیکھتا ہے۔

وہ اپنے کچھ ایام کو اس ماحول میں گزارتا ہے جہاں اسلام کی ابتدائی تاریخ بنائی گئی۔ اس طرح حج ایک آدمی کو خدا سے اور خدا کے پیغمبروں سے جوڑنے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ وہ خدا کے نیک بندوں کی زندگیوں کی یاد دلاتا ہے۔ وہ اسلام کی تاریخ سے زندہ تعلق پیدا کرنے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔

اسی کے ساتھ حج ساری دنیا کے خدا پرستوں کو متحد کرتا ہے۔ وہ دنیا بھر کے ایمان والوں کے ذہن میں اس حقیقت کو تازہ کرتا ہے کہ ان کی نسلیں اور ان کی قومیتیں، خواہ الگ الگ ہوں، مگر ایک خدا پر عقیدہ ان کے عالمی اتحاد کی مضبوط بنیاد ہے۔ وطن کے اعتبار سے وہ خاک کتنے ہی مختلف ہوں، مگر ایک خدا کا پرستار ہونے کے اعتبار سے وہ سب کے سب ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ حج اصلًا خدا کی عبادت ہے، مگر عملی اعتبار سے اس میں دوسرے بہت سے ملی فوائد بھی شامل ہو جاتے ہیں۔

انہی میں سے ایک ملی اتحاد ہے۔ کتاب اسلام کیا ہے؟ مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 24۔