Islam kya hai

Ebrat piziri

Islam kya hai — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (47 chapters)
  1. Khuda
  2. فرشتہ
  3. پیغمبر
  4. قرآن
  5. Islam
  6. Emaan
  7. امتحان
  8. Niyyat
  9. آخرت
  10. روحانیت
  11. التقویٰ
  12. شکر
  13. ذکر
  14. نماز
  15. Roza
  16. Zakat
  17. Hajj
  18. Akhlaq
  19. Sabr
  20. Sach bolna
  21. Wada
  22. Safaai
  23. Ravadari
  24. Earaaz
  25. Ikhtelaaf ke waqt
  26. Padosi
  27. Huququl ibaad
  28. Tasavvur-e-insan
  29. Khidmat-e-khalq
  30. Musavaat
  31. Insani biradari
  32. Taassub nahi
  33. Amn pasandi
  34. Khuda parastana zindagi
  35. Subh-o-shaam
  36. Ebrat piziri
  37. Gharelu zindagi
  38. Izzat-e-nafs
  39. Saadgi
  40. Khudai tariqa
  41. Maal
  42. Khona,Paana
  43. Najaat
  44. Jihaad
  45. Khuda ko pukaarna
  46. Duayen
  47. Back cottecst

عبرت پذیری۔ مومن کا مزاج عبرت پذیری کا مزاج ہوتا ہے۔ اس کو قرآن میں "توسم" کہا گیا ہے، یعنی واقعات سے نصیحت لینا۔ گرد و پیش کی چیزوں سے سبق حاصل کرنا۔

ایمان عین اپنی فطرت کے نتیجے میں آدمی کو حساس بنا دیتا ہے۔ وہ ہر معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ ہر معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کرنے لگتا ہے۔ اس کا مزاج یہ بن جاتا ہے کہ وہ چیزوں کی سطحی پہلو سے گزر کر ان کی گہرائیوں میں اترے۔

جن چیزوں کو دیکھ کر لوگ سرسری طور پر گزر جاتے ہیں، ان میں وہ حکمت کا خزانہ دریافت کر لیتا ہے۔ وہ بصارت سے گزر کر بصیرت کی نعمتوں کو پا لیتا ہے۔ یہ ایک عظیم مومنانہ صفت ہے جو آدمی کی شخصیت کو بے پناہ بنا دیتی ہے۔ وہ ہر آن نئی نئی چیزیں دریافت کرتا ہے۔

پھیلی ہوئی کائنات اس کی روح کے لیے رزق کا ایک عظیم دسترخوان بن جاتی ہے۔ سورج کی روشنی میں اس کو معرفت کا نور دکھائی دیتا ہے۔ ہوا کے جھونکوں میں وہ لمسِ ربانی کے تجربے کرنے لگتا ہے۔ سرسبز درخت اور رنگین پھول اس کو عالمِ معنویت کی جھلکیاں دکھائی دینے لگتے ہیں۔

وہ ہر بہار میں ایک اور وسیع تر بہار اور ہر خزاں میں ایک اور بامعنیٰ خزاں کا منظر دیکھنے لگتا ہے۔ اسی طرح تمام انسانی اور غیر انسانی واقعات اس کے لیے نصیحت کا خزانہ بن جاتے ہیں۔ وہ دوسروں کے علم سے اپنے علم میں اضافہ کرتا ہے۔ دوسروں کی غلطیاں اس کے لیے اپنی اصلاح کا سبب بن جاتی ہیں۔

چیونٹی سے لے کر اونٹ تک اور دریا سے لے کر پہاڑ تک، ہر چیز میں وہ ایسے پہلو تلاش کر لیتا ہے جو اس کی بصیرت میں اضافہ کریں، جو اس کو نئے تجربات سے آشنا کر کے آخری حد تک بے پناہ بنا دیں۔ جس طرح مادی خوراک جسم کی صحت کے لیے ضروری ہے، اسی طرح عبرت اور نصیحت انسان کی روحانی خوراک ہیں۔ مادی خوراک اگر جسمانی صحت کی ضمانت ہے تو نصیحت پذیری روحانی کی ضمانت ہے۔ مادی خوراک اگر جسمانی صحت کی ضمانت ہے تو نصیحت پذیری روحانی صحت کی ضمانت ہے۔

کتاب "اسلام کیا ہے" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 47۔