Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
قتلِ دجال قتلِ دجال کے بارے میں ایک روایت حدیث کی مختلف کتابوں میں آئی ہے۔ ابن ماجہ کے الفاظ یہ ہیں: فإذا نظر إليه الدجال ذاب كما يذوب الملح في الماء، وينطلق هارباً، ويقول عيسى: إن لي فيك ضربة لن تسبقني بها. کتاب الفتن، باب ذکرِ دجال۔ یعنی دجال جب مسیح کو دیکھے گا تو وہ اس طرح گھلنے لگے گا جیسے کہ نمک پانی میں گھلتا ہے، اور وہ وہاں سے بھاگنا شروع کر دے گا۔
مسیح کہیں گے کہ میرے پاس تیرے لیے ایک ایسی ضرب ہے جس سے بچنا ہرگز تیرے لیے ممکن نہیں۔ اس روایت میں جو بات کہی گئی ہے، اس پر غور کرنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ دجال کے مقابلے میں جو واقعہ پیش آئے گا وہ یہ کہ مسیح اس کے دجل کا علمی تجزیہ کر کے اس کو ایکسپوز کر دیں گے۔ اس طرح وہ دلائل کے ذریعے دجال کو بے نقاب کر دیں گے، یہاں تک کہ جو لوگ دجال کی پرفریب باتوں سے متاثر ہو رہے تھے وہ جان لیں گے کہ دجال کی باتیں خوشنما الفاظ کے جھوٹے فریب کے سوا اور کچھ نہیں۔ کتاب قیامت کا علام، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 67۔