Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
قیامت کا علام، انسانی تاریخ کے خاتمے کا آغاز۔ قرآن اور حدیث کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانی تاریخ کے خاتمے، یعنی اینڈ آف ہسٹری، سے پہلے کچھ واضح نشانیاں ظاہر ہوں گی، جو گویا انسان کے لیے آخری وارننگ، فائنل وارننگ کے ہم معنی ہوں گی۔ ان نشانیوں کے ظہور کے بعد خدا فرشتہ اسرافیل کو حکم دے گا، وہ ایک سور پھونکیں گے، اور پھر اچانک انسانی تاریخ اپنے عارضی دور سے گزر کر اپنے ابدی دور میں داخل ہو جائے گی۔ یعنی عمل کے دور کا خاتمہ اور انجام کے دور کا آغاز۔
قیامت سے پہلے ظاہر ہونے والی یہ نشانیاں خاص طور پر پانچ ہوں گی۔ قرآن اور حدیث کے بیان کے مطابق یہ نشانیاں حسبِ ذیل ہیں: نمبر 1: یاجوج اور ماجوج کا خروج۔ نمبر 2: دجال کا ظاہر ہونا۔ نمبر 3: مہدی کا ظہور۔
نمبر 4: مسیح کا نزول۔ نمبر 5: موسمیاتی تبدیلی، یعنی کلائمیٹک چینج۔ کتاب قیامت کا علام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 1۔