Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
مہدی اور مسیح: ایک حدیث سنن ابن ماجہ کتاب الفتن، باب "الصبر على البلاء" کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ مہدی اور مسیح دونوں ایک ہی شخصیت کے علامتی طور پر دو الگ الگ نام ہیں۔ آخری دور میں ظاہر ہونے والی ایک ہی شخصیت ہے، جس کو کسی روایت میں "رجلِ مومن" کہا گیا ہے اور کسی روایت میں "مہدی" اور کسی روایت میں "مسیح"۔ ایک اعتبار سے ظاہر ہونے والا شخص امت محمدی کا ایک فرد ہوگا؛ اس اعتبار سے اس کو "رجلِ مومن" کہا گیا۔ دوسرے اعتبار سے وہ گمراہی کے عمومی اندھیرے میں ہدایت کی روشنی کو مکمل طور پر دریافت کرے گا؛ اس اعتبار سے اس کو "مہدی" کہا گیا ہے، یعنی ہدایت پایا ہوا شخص۔
ایک اور اعتبار سے وہ شخص امت محمد کے آخری زمانے میں وہی رول ادا کرے گا جو امت یہود کے آخری زمانے میں حضرت مسیح نے انجام دیا تھا۔ گویا کہ یہ تینوں الفاظ ایک ہی شخصیت کے تین پہلوؤں کو بتاتے ہیں، نہ کہ الگ الگ تین مختلف شخصیتوں کو۔ کتاب قیامت کا علام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 54۔