Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
مواقع کا منفی استعمال۔ دجال کا اصل کام یہی ہوگا کہ وہ اپنے زمانے کے مواقع، یعنی opportunities، کا منفی استعمال کر کے لوگوں کو مغالطے میں ڈالے، اور اس طرح لوگوں کی سوچ کو خدا کی طرف سے ہٹا کر غیرِ خدا کی طرف پھیر دے۔ دجال کا یہ کام سیکولر میدان میں بھی ہوگا اور مذہبی میدان میں بھی۔ یہاں چند مثالوں کے ذریعے اس کی وضاحت کی جا رہی ہے۔
کتاب "قیامت کا علام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 33۔