Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
معاصر اہلِ ایمان کی ذمہ داری حدیث میں آنے والے کی نسبت سے یہ الفاظ آئے ہیں: «وَجَبَ عَلَىٰ كُلِّ مُؤْمِنٍ نَصْرَهُ وَإِجَابَتَهُ» ابو داؤد کتاب المہدی۔ یعنی ہر مومن پر یہ واجب ہوگا کہ وہ اس کی آواز پر لبیک کہے اور اس کا ساتھ دے۔ اس حدیثِ رسول سے واضح طور پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ آنے والا جب آئے گا تو اس وقت معاصر، یعنی کنٹیمپرری اہلِ ایمان، کی ذمہ داری کیا ہوگی؟ وہ ذمہ داری یہ ہوگی کہ وہ اس کو پہچانے اور اس کے مشن میں بھرپور طور پر اس کا ساتھ دے۔
واضح ہو کہ آنے والے کے بارے میں بہت زیادہ روایات آئی ہیں، لیکن ان روایتوں میں یہ نہیں کہا گیا ہے کہ آنے والا اعلان کے ساتھ اپنے کام کا آغاز کرے گا، اور نہ یہ کہا گیا ہے کہ اس کے معاصرین اعلان کے ساتھ اس کا اعتراف کریں۔ اس قسم کے اعلان کا ذکر روایتوں میں موجود نہیں۔ جہاں تک معاصرین کا تعلق ہے، ان کی ذمہ داری یہ نہیں ہوگی کہ وہ شخصی تعین کے ساتھ اپنے اعتراف کا اعلان کریں۔ شخصی تعین کے ساتھ اعتراف صرف پیغمبر کے لیے مخصوص ہے؛ غیر پیغمبر کے لیے اس قسم کا شخصی اعتراف درست نہیں۔
البتہ معاصرین کی یہ لازمی ذمہ داری ہوگی کہ وہ آنے والے کو پہچانیں، وہ اس کے لیے دعائیں کریں، اور عملی اعتبار سے وہ پوری طرح اس کا ساتھ دیں۔ کتاب، قیامت کا علام، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 53۔